ETV Bharat / state

جامعہ میں 'نئے پرانے چراغ' کے تحت محفل قوالی کا انعقاد - قومی دارالحکومت نئی دہلی

Mahfile Qawwali Held In Jamia Milia: دہلی کے بزرگ اور جواں عمر قلمکاروں کا پانچ روزہ ادبی اجتماع 'نئے پرائے چراغ' کے آخری دن محفل قوالی کا انعقاد کیا گیا۔ محفل قوالی میں لوگوں کی زبردست بھیڑامڈی۔ سامعین نے زبردست انداز میں محفل کا لطف اٹھایا۔

نئے پرانے چراغ‘‘ کے تحت ’’محفل قوالی کا انعقاد ،لوگوں کی بھیڑ امڈی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 29, 2023, 2:37 PM IST

نئے پرانے چراغ‘‘ کے تحت ’’محفل قوالی کا انعقاد ،لوگوں کی بھیڑ امڈی

نئی دہلی: قومی دارالحکومت نئی دہلی میں واقع جامعہ ملیہ اسلامہ کے شعبہ انجینئرنگ کی آڈیٹوریم میں اردو اکاڈمی کے زیر اہتمام نئے پرانے چراغ کے تحت محفل قوالی کا اہتمام کیا گیا جس میں لوگوں نے کثیر تعداد میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔سامعین نے زبردست انداز میں محفل قوالی کا بھر پورلطف اٹھایا۔ محفل قوالی کے پروگرام کو سننے کے لئے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا اور باہمی لوگوں سے کھچا کھچ بھری یوئی تھی۔بھیڑ اتنی زیادہ بڑھ گئی تھی کہ لوگوں کے بیٹھنے کے لئے سیٹیں کم پڑ گئیں۔اردو اکادمی دہلی کے زیر اہتمام پانچ روزہ پروگرام 'نئے پرانے چراغ' کے آخری دن ہونے کی وجہ سے تمام پروگرام میں سامعین کی زبردست بھیڑ رہی۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی میں بڑھتی ٹھنڈ، غریبوں میں کمبل تقسیم

یہ قوالی سرفراز چشتی کی ٹیم سنبھل والے نے پیش کی۔اس موقع پر اردو اکادمی دہلی کے سکریٹری محمد احسن عابد نے آف کیمرہ بتایا کہ آخر ی دن کی آخر ی پروگرام محفل قوالی پر مشتمل تھا جو جامعہ ملیہ اسلامیہ کے قوال کی ہر پیش کش پر لوگ خوب جھو مے ۔ اس طریقے سے یہ نئے پرانے چراغ کا پانچ روزہ ادبی اجتماع اختتام کو پہنچا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ محفل قوالی کے پرواگرم کے انعقاد کے سلسلے کو جاری رکھنے کی کوشش کرنی چاہئے۔آج بھی قوالی سے دلچسپی رکھنے والوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.