دارالحکومت دہلی میں آج رات سے ایک ہفتہ کے لاک ڈاؤن کا اعلان جیسے ہی وزیراعلیٰ اروندکیجریوال نے کیا اس کے بعد سے شراب کی دوکانوں پر لمبی لمبی قطاریں لگنی شروع ہوگئی۔
شراب کی دوکانوں پر لوگوں کا ہجوم اس قدر تھا کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائنز پر عمل کرنا کافی مشکل تھا، جس کی وجہ سے دوکانوں کے باہر نا تو سوشل ڈسٹنسگ کا خیال رکھا گیا اور نا ہی انتظامیہ کی جانب سے کوئی کاروائی کی گئی۔
دہلی میں ایک ہفتے کا لگائے گئے لاک ڈاؤن کو لیکر وزیر اعلیٰ اروند کیریوال نے کہا کہ یہ لاک ڈاؤن بڑے سانحے سے بچنے کے لیے نافذ کیا گیا، جب کوئی راستہ نہیں بچا تب لاک ڈاؤن کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آکسیجن کی قلت ہے، ادویات کی کمی ہے، انفیکشن کی شرح بہت زیادہ بڑھ چکی ہے، دہلی میں بیڈوں کی قلت ہے، ہمارے یہاں ہی نہیں بلکہ دنیا کے بہت سے شہر ایسے ہیں جہاں صحت کا نظام تباہ ہوچکا ہے، گزشتہ 5 سالوں میں دہلی حکومت نے صحت کے شعبے میں بہت کام کیا ہے جس کا فائدہ بھی مل رہا ہے لیکن اب سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، میں اس سانحے سے بہت خوفزدہ ہوں۔
دنیا کے بہت سے ممالک میں لوگ سڑکوں پر مر رہے ہیں میری اور ایل جی کے ساتھ صبح میٹنگ ہوئی، اگر ہم لاک ڈاؤن نہیں لگاتے ہیں تو صورتحال سنگین ہوسکتی ہے، اس لیے دہلی میں آج رات 10 بجے سے آئندہ 6 دنوں تک لاک ڈاؤن رہے گا۔