ETV Bharat / state

رمضان میں انتخابات سے مسلم ووٹنگ میں کمی آئے گی؟ - لوک سبھا انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے کئی مراحل کی ووٹنگ رمضان کے مہینے میں ہو گی، ایسے میں وزیر اعظم نریندر مودی کے حلقے کے مسلمان بھی خوش نظر نہیں آ رہے ہیں۔

varanasi
author img

By

Published : Mar 11, 2019, 11:10 PM IST


بنارس کے سیاسی و سماجی کارکنان نے اس بات پر اعتراض کیا کہ عام انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے دوران ماہ رمضان کا خیال نہیں رکھا گیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی بنارس سے رکن پارلیمنٹ ہیں لیکن عام لوگوں کی ان تک رسائی نہیں ہونے کی بات سامنے آرہی ہے۔

متعلقہ ویڈیو


الیکشن کمیشن کی جانب سے رمضان میں انتخابات کرانے کے فیصلے پر جمعیت علما مدھیہ پردیش نے بھی سوال کیا ہے اور اس پرنظر ثانی کے لیے زور دیا ہے۔


سیاسی و سماجی کارکنان کے مطابق ماہ رمضان میں مسلمانوں کی مصروفیات بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے ان کا ووٹنگ فیصد کم ہو سکتا ہے۔ اس اندیشے سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے۔


بنارس کے سیاسی و سماجی کارکنان نے اس بات پر اعتراض کیا کہ عام انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے دوران ماہ رمضان کا خیال نہیں رکھا گیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی بنارس سے رکن پارلیمنٹ ہیں لیکن عام لوگوں کی ان تک رسائی نہیں ہونے کی بات سامنے آرہی ہے۔

متعلقہ ویڈیو


الیکشن کمیشن کی جانب سے رمضان میں انتخابات کرانے کے فیصلے پر جمعیت علما مدھیہ پردیش نے بھی سوال کیا ہے اور اس پرنظر ثانی کے لیے زور دیا ہے۔


سیاسی و سماجی کارکنان کے مطابق ماہ رمضان میں مسلمانوں کی مصروفیات بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے ان کا ووٹنگ فیصد کم ہو سکتا ہے۔ اس اندیشے سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے۔

Intro:


Body:لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان۔ رمضان میں پولنگ پر لوگوں نے کیا اعتراض۔
عوام کو ایسے امیدوار کی تلاش جو فرقہ پرستی کا مقابلہ کر سکے۔
لوک سبھا 2019 انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی عوام کے اندر تجسس پیدا ہوا کہ ان کا امیدوار کیسا ہو اور تاریخوں کو لے کر کچھ لوگوں نے رمضان کو نظرانداز کیے جانے کی شکایت کی۔
بنارس سے ملک کے وزیراعظم نریندر مودی ممبر آف پارلیمنٹ ہیں۔ انہوں نے بنارس کی ترقی کے لیے تو بہت کچھ کیا لیکن عوامی رابطہ ان کا کمزور رہا۔ اعلی پروفایل ہونے کی وجہ سے لوگوں کی پہنچ ان تک نہ تھی جس کی وجہ سے عوام اپنے مسائل ان سے بیان نہ کر سکے۔
انہوں نے یا ان کے افسران نے جو مناسب سمجھا وہ کیا لیکن عوام کی کیا ضرورت ہے اس کو وہ لوگ نہ سمجھ سکے۔ شہر کے کچھ علاقے تو ترقی حاصل کر سکے لیکن بہت سے ایسے علاقے ہیں جو گزشتہ 5 سال سے اپنی حالت زار پر آنسو بہا رہے ہیں۔ گزشتہ پانچ سالوں میں ان علاقوں کی سڑکوں کی حالت نہیں بدلی۔ سڑکوں پر جو گڈھے تھے وہ آج بھی موجود ہیں۔
اس سلسلے میں جب شہر کے معروف سماجی کارکن محمد شاہد ایڈوکیٹ سے گفتگو کی گئی تو انہوں نے کہا کہ تاریخ کے تعین کے وقت رمضان کا خیال نہیں رکھا گیا۔ تاریخ کا تعین اس طرح سے کیا گیا ہے کہ مسلمانوں کا پورا ووٹ کاسٹ نہیں کیا جاسکتا رمضان میں مسلمانوں کی مصروفیتیں بہت زیادہ رہتی ہیں۔ خاص طور سے مسلم خواتین کی۔ اگر رمضان کے مہینے میں پولنگ ہوتی ہے تو اس سے بہت ساری خواتین پولنگ بوتھ پر نہیں پہنچ پائیں گی اور مسلمانوں کا ووٹ پورا نہیں پڑے گا۔
اسی سلسلے میں سابق کارپوریٹر محمد نسیم ببن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو تاریخ کے بارے میں ایک بار پھر غور کرنا چاہیے انتخابات کی تاریخ یا تو رمضان کے پہلے ہو یا پھر رمضان کے بعد ہو انہوں نے کہا کہ جس طرح سے تاریخوں کا اعلان کیا گیا ہے اس میں سازش کی بو آتی ہے کہ مسلمان ووٹ نہ دے سکے۔
بہوجن سماج پارٹی کے قدیم ہمنوا عبداللہ صاحب نے امیدوار کے سلسلے سے کہا کی عوام کو ایسے امیدوار کا انتخاب کرنا چاہیے جو فرقہ پرستی سے لڑ سکے اور ہر قوم اور مذہب والوں کو ساتھ میں لے کر چل سکے۔
ایک مدرسہ میں استاد عبداللہ منصور سے اس سلسلے میں گفتگو کی گئی تو انہوں نے بھی اسی بات پر زور دیا کہ کنڈیڈیٹ کے انتخاب پر خاص دھیان دیا جانا چاہیے اور ایسے آدمی کو منتخب کرنا چاہیے جو زمین سے جڑا ہوا ہو اور ہر قوم اور مذہب کے ماننے والوں کو مانتا ہو اور بغیر کسی جانبداری کے سب کا کام کر سکے اور سب کے مسائل حل کر سکے۔


Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.