گذشتہ دنوں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ایک خبر دکھائی تھی، جس میں عیدگاہ کے اطراف میں گندگی کا انبار صاف دیکھا جا سکتا تھا۔ اس خبر سے مقامی لوگوں میں بیداری پیدا ہوئی اور کچھ ذمہ دار افراد نے اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے عید گاہ کو گندگی سے پاک کرنے کا بیڑا اٹھایا۔ Eid Gah is Free from Dirt
اس موقع پر نمائندے نے عید گاہ کا دورا کیا اور ذمہ دار افراد سے بات کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ ہم سب نے حاجی مصطفی قریشی کی قیادت میں ہم نے یہ نیک کام انجام دیا۔ عید گاہ کی صاف صفائی کے ساتھ ساتھ اسے روشن کرنا ہمارا مقصد ہے اور یہ صاف صفائی صرف عید کے لیے نہیں بلکہ پورے سال اسی انداز میں کی جائے گی۔ Namaz on Garbage
مقامی ذمہ دار اور سماجی کارکن شاکر انصاری نے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پوری ٹیم عید گاہ پر لگی ہوئی ہے حالانکہ عید گاہ کی کمیٹی الگ سے اس پر کام کرتی ہے لیکن ہم نے اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے یہ پہل کی ہے، جس میں ممبر آف پارلیمنٹ ڈاکٹر ہرش وردھن کا بھی اہم کردار ہے۔ انہیں کے کہنے پر ایم سی ڈی کے ملازمین صاف صفائی کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: