کیجریوال نے پٹیالہ ہاؤس عدالت کے احاطے میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 'میں آپ لوگوں کا مجھے اپنے درمیان بلانے کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ سال 2015 میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے دوران میں وکلا کے مسائل اور اسمبلی انتخابات میں ان کے کردار پر بات چیت کرنے کے لیے مختلف وکیل تنظیموں کے رہنماؤں سے ملا تھا۔
اس وقت سبھی وکلاء نے گھر گھر تشہیر کرکے ہمیں کافی تعداد میں حمایت دی تھی اور میں 2015 کے اسمبلی انتخابات پر آپ کو 67 سیٹیں ملنے کا کریڈٹ مکمل طور پر وکلاء کو دیتا ہوں'۔
اس موقع پر انہوں نے دہلی حکومت کی جانب سے وکلاء کو دی جا رہیں سہولیات کی معلومات دی اور کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے وکلاء کو دی جانے والی سہولیات کا نفاذ ایک سے ڈیڑھ ماہ میں ہو جائے گا۔
وزیر اعلی نے کہا کہ 'بہت سی وکیل تنظیمیں جیسے بار کونسل آف دہلی اور بار کونسل آف انڈیا نے وقتاً فوقتاً دہلی حکومت سے رابطہ کیا ہے اور وکلاء کی مدد کے لیے سب سے زیادہ گرانٹ کا مطالبہ 50 کروڑ روپے کیا تھا'۔