ETV Bharat / state

Norodom Sihamoni Visits India کمبوڈیا کے بادشاہ نورودوم سیہامونی تین روزہ سرکاری دورے پر نئی دہلی پہنچے

کمبوڈیا کے بادشاہ نورودوم سیہامونی بھارت کے اپنے پہلے سرکاری دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے۔ مرکزی وزیر مملکت برائے امور خارجہ راج کمار رنجن سنگھ نے ہوائی اڈے پر کمبوڈیا کے بادشاہ کا استقبال کیا۔ King of Cambodia Norodom Sihamoni in Delhi

کمبوڈیا کے بادشاہ نورودوم سیہامونی تین روزہ سرکاری دورے پر نئی دہلی پہنچے

author img

By

Published : May 29, 2023, 4:24 PM IST

نئی دہلی: کمبوڈیا کے بادشاہ نورودوم سیہامونی بھارت کے اپنے پہلے سرکاری دورے پر پیر کے روز نئی دہلی پہنچے۔ ان کا استقبال وزیر مملکت برائے امور خارجہ راج کمار رنجن سنگھ نے کیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کمبوڈیا کے بادشاہ نورودوم کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تہذیبی روابط کو مزید مضبوط بنانے کا ایک موقع ہے۔ کمبوڈیا کے بادشاہ کا دورہ تقریباً چھ دہائیوں کے بعد ہورہا ہے۔ اس سے پہلے 1963 میں بادشاہ نورودوم سیہانوک نے دورہ کیا تھا جو موجودہ بادشاہ کے والد ہیں۔ شاہ نورودوم سیہامونی صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی دعوت پر بھارت کا دورہ کر رہے ہیں۔

منگل کی صبح وہ بھارت میں اپنی مصروفیات کا آغاز راشٹرپتی بھون میں ایک رسمی استقبال سے کریں گے، جس کے بعد وہ مہاتما گاندھی کی سمادھی پر پھول چڑھانے کے لیے راج گھاٹ روانہ ہوں گے۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر ہوٹل اوبرائے میں بادشاہ سے ملاقات کریں گے، اس کے بعد نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ بھی ان سے ملاقات کریں گے۔ شام کو راشٹرپتی بھون میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ دوطرفہ میٹنگ ہوگی، اس کے بعد صدر جمہوریہ مرمو کے ساتھ رسمی ملاقات ہوگی۔ راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ کی طرف سے ان کے اعزاز میں ایک سرکاری ضیافت بھی ہوگی۔ کمبوڈیا کے بادشاہ بدھ کی صبح واپس اپنے ملک روانہ ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: India China Border Dispute سرحد پر امن کے بغیر چین کے ساتھ تعلقات آگے نہیں بڑھ سکتے، راجناتھ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.