ETV Bharat / state

دہلی وزیر اعلی کی آج کورونا جانچ ہوگی - کورونا کی جانچ

قومی دار الحکومت دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے بخار اور گلے میں تکلیف کے پیش نظر خود کو الگ تھلگ کرلیا ہے اور آج وہ کورونا کی جانچ کرائیں گے۔

دہلی وزیر اعلی کی آج کورونا جانچ ہوگی
دہلی وزیر اعلی کی آج کورونا جانچ ہوگی
author img

By

Published : Jun 9, 2020, 4:53 AM IST

Updated : Jun 9, 2020, 5:30 AM IST

عام آدمی پارٹی کے ترجمان اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے ٹویٹ کرکے اس کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہلی کے وزیراعلی بھائی اروند کیجریوال کو کل دوپہر سے بخار اور گلے میں درد کی شکایت ہے۔

انہوں نے ڈاکٹروں کی صلاح پر خود کو گھر میں آئیسولیٹ کرلیا ہے۔نوجون کو ان کا کورونا ٹیسٹ ہوگا۔خدا سے دعا ہے انہیں جلد ٹھیک کرے۔‘‘

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ اتوار کو پریس کانفرنس کے بعد کیجریوال کی طبیعت خراب ہوگئی تھی اوراس کے بعد انہوں نے خود سب سے الگ تھلگ کرلیا۔ وزیراعلی کے سبھی پروگرام منسوخ کردئے گئے تھے۔

واضح رہے کہ دارالحکومت میں کورونا وائرس معاملوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔دہلی میں کل تک کورونا کے تقریباً 29 ہزار معاملے آچکے ہیں ان میں سے 10999 کورونا مریض ابھی تک ٹھیک ہوچکے ہیں۔

وہیں 17,125 فعال مریض ابھی بھی علاج کرارہے ہیں۔یہاں مرنے والوں کی تعداد 812 تک پہنچ چکی ہے۔دہلی میں کورونا ہاٹ اسپاٹ کی تعداد بھی بڑھکر 186 ہوچکی ہے۔

Last Updated : Jun 9, 2020, 5:30 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.