ETV Bharat / state

Karnal Mountaineer Sienna Chopra چھ سالہ سینا چوپڑا نے دنیا کی چوتھی بلند ترین چوٹی پر ترنگا لہرایا

author img

By

Published : Jan 28, 2023, 8:37 AM IST

کرنال کی چھ سالہ سینا چوپڑا نے براعظم افریقہ کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ کلیمنجارو پر 17 ہزار فٹ کی بلندی پر ترنگا لہرایا۔ اس دوران خراب موسم کی وجہ سے اسے کئی بار مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ Sienna Chopra

Sienna Chopra
Sienna Chopra

سینا چوپڑا نے دنیا کی چوتھی بلند ترین چوٹی پر ترنگا لہرایا

کرنال: ریاست ہریانہ کے کرنال کے اندری کی سینا چوپڑا براعظم افریقہ کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ کلیمنجارو کو فتح کرنے کے لیے 21 جنوری کو ممبئی سے روانہ ہوئیں۔ سینا چوپڑا کی عمر محض 6 سال ہے۔ اس نے اپنے والد کے ساتھ 22 جنوری کو ماوسی ٹاؤن سے کوہ پیمائی شروع کی۔ اس دوران سینا چوپڑا کا ہدف براعظم افریقہ کی بلند ترین چوٹی کو سر کرنا تھا جس کی اونچائی 19,341 فٹ ہے۔ خراب موسم کی وجہ سے انہیں بھارتی ترنگا صرف 17000 فٹ کی بلندی پر لہرانا پڑا۔ کوہ پیمائی کے میدان میں نیا ریکارڈ قائم کرنے والی سینا چوپڑا کا ہدف 26 جنوری کو 19341 فٹ کی بلندی پر ترنگا لہرانا تھا۔ جب سینا ماؤنٹ کلیمنجارو کو سر کرنے کے لیے 13,000 فٹ کی بلندی پر پہنچی تو اسی وقت سے تیز ہوائیں چلنے لگیں، جس سے چڑھائی مشکل ہو گئی۔ اس کے باوجود سینا چوپڑا نے ہمت کے ساتھ چڑھائی جاری رکھی اور ترنگا لے کر آگے بڑھتے رہی۔ یاد رہے کہ ماؤنٹ کلیمنجارو سطح سمندر سے 5,895 میٹر (19،341 فٹ) بلند ہے اور سطح مرتفع کی بنیاد سے 4،900 میٹر (16،100 فٹ) بلند ہے۔

26 جنوری کو جب سینا چوپڑا 17 ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچی تبھی ایک زور دار طوفان آنے لگا۔ جس کے بعد اس نے وہاں ترنگا لہرا کر مشن ماؤنٹ کلیمنجارو کو مکمل کیا۔ مشن کلیمنجارو کے لیے ہریانہ کی خواتین و بچوں کی ترقی کے وزیر کملیش ڈھنڈا اور رکن پارلیمان نایاب سینی نے سینا چوپڑا کو بھارت کا پرچم پیش کیا۔ اب سینا چوپڑا اپنے اگلے مشن پر جمعہ کو افریقہ کی پانچویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ میرو کے لیے روانہ ہو گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.