ETV Bharat / state

Derogatory remarks: پیغمبر اسلام پر نازیبا تبصرہ کرنے والے آئین کا مذاق اڑا رہے ہیں، کلیم الحفیظ - ایم آئی ایم رہنما کلیم الحفیظ

ایم آئی ایم رہنما کلیم الحفیظ نے کہا کہ ہمیشہ آئین کے دائرے میں رہ کر بات کرنے والے قائد مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی پر جھوٹی ایف آئی آر کرائی جارہی ہے۔ دہلی میں بھی مجلس کے کارکنان کو مقامی پولیس ہراساں کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ لیکن اس سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ ہم اللہ کے رسولﷺ کی محبت میں جیل جارہے ہیں۔ ہم کوئی چور یا ڈاکو نہیں ہیں۔ یہ ہمارے لیے نصیب کی بات ہے، لیکن اس سے یہ ظاہر ہوگیا کہ حکومت اے آئی ایم آئی ایم کی طاقت سے خوف کھاتی ہے۔Remarks on Prophet Muhammad

پیغمبر اسلام پر نازیبا تبصرہ کرنے والے آئین کا مذاق اڑا رہے ہیں، آئین کے پاسدار جیل بھیجے جارہے ہیں، کلیم الحفیظ

author img

By

Published : Jun 10, 2022, 9:25 PM IST

نئی دہلی: موجودہ حکومت میں جمہوریت کا قتل کیا جارہا ہے۔ ہمارے نبی کی شان میں گستاخی کی گئی اور ہمیں پرامن احتجاج کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ مجلس کے ذمہ داران کو کل سارے دن پولس کسٹڈی میں رکھا گیا اور آج عدالت نے ضمانت دینے کے بجائے جیل بھیج دیا گیا، جبکہ گستاخی کرنے والے آزاد گھوم رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہارکل ہند مجلس اتحاد المسلمین دہلی کے صدر کلیم الحفیظ نے عدالت کے ذریعے جیل بھیجے جانے کا حکم سنانے کے بعد کیا۔Remarks on Prophet Muhammad

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ آئین کے دائرے میں رہ کر بات کرنے والے قائد مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی پر جھوٹی ایف آئی آر کرائی جارہی ہے۔ دہلی میں بھی مجلس کے کارکنان کو مقامی پولیس ہراساں کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ لیکن اس سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ ہم اللہ کے رسولﷺ کی محبت میں جیل جارہے ہیں۔ ہم کوئی چور یا ڈاکو نہیں ہیں۔ یہ ہمارے لیے نصیب کی بات ہے۔لیکن اس سے یہ ظاہر ہوگیا ہے کہ حکومت اے آئی ایم آئی ایم کی طاقت سے خوف کھاتی ہے۔اسی لیے تو اس نے چند مٹھی بھر لوگوں کو احتجاج تک نہیں کرنے دیا۔کسی جمہوری ملک میں پر امن احتجاج کرنا عوام کا حق ہے۔

صدر مجلس نے کہا کہ موجودہ حکومت میں آئین کی نہیں، بلکہ شاہ کی چلتی ہے۔ یہ حکومت انگریزوں کے نقش قدم پر چل رہی ہے۔عوام کا گلا گھونٹ رہی ہے۔لیکن بھارت کی انصاف پسند عوام چپ بیٹھنے والی نہیں ہے وہ رسول کو سزا دلوانے تک اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔

کلیم الحفیظ نے کہا کہ یہ کیسی عجیب بات ہے کہ آئین توڑنے والے اور ملک کی شبیہ خراب کرنے والے تو اپنے بنگلوں میں عیش کررہے ہیں اور آئینی حق کا استعمال کرکے احتجاج کرنے والوں کو جیل بھیجا جارہا ہے۔ انھوں نے کہارسول کی شان میں گستاخی کرنے والے بھارتی عوام کے دشمن ہیں۔

انہوں نے مسلمانوں کا تو دل ہی دکھایا ہے لیکن ملک کی معیشت کو بربادی کے دہانے پر پہنچادیا ہے۔ ہمارے جیل جانے سے کسی کا جرم کم نہیں ہوجاتا۔ دنیا سب دیکھ رہی ہے۔موجودہ حکومت کو اس کا حساب دینا ہوگا۔ کلیم الحفیظ نے مجلس کے وابستگان سے اپیل کی کہ وہ ہمت نہ ہاریں۔ بزدلی کا مظاہرہ نہ کریں۔ اپنا پر امن احتجاج جاری رکھیں،اگر ہمارے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا تو جیل بھرو آندولن بھی شروع کیا جائے گا۔واضح رہے کہ کل یعنی 9جون کو مجلس دہلی کی جانب سے جنتر منتر پر احتجاج کی کال دی گئی تھی جس کی پولس نے اپنی دی ہوئی پرمشن کینسل کردی تھی اور پارٹی کے 30ذمہ داران کو جس میں دہلی کے صدر بھی تھے گرفتار کرلیا تھا۔

آج پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انھیں جیل بھیج دیا۔ اب اگلی شنوائی 13جون کو ہوگی۔ جیل جانے والوں میں صدر کے علاوہ راجیو ریاض، انور اقبال نقوی، سرتاج عالم، اصغر انصاری، فہمید حسن، سمیر خان، شاہدعلی خان، شاہنواز بھارتی، محمد شاہد وغیرہ تھے۔ تین لوگوں افضل افریدی، حاجی انتظار پردھان اور فخرالدین کو کل شام رہا کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: AIMIM Delhi President Detained :'دہلی پولیس نے ہمیں مظاہرہ کرنے کی بھی اجازت نہیں دی'

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.