ETV Bharat / state

BBC Documentary on PM Modi جے این یو میں بی بی سی کی دستاویزی فلم کی اسکریننگ پر انتظامیہ کا انتباہ - بی سی سی کی دستاویزی فلم پرجے این یو انتظامیہ سخت

جواہر لال نہرو یونیورسٹی انتظامیہ نے کیمپس میں وزیر اعظم نریندر مودی پر بی بی سی کی دستاویزی فلم کی اسکریننگ کے حوالے سے ایک ایڈوائزری جاری کی۔ بتایا گیا ہے کہ اس دستاویزی فلم کو لے کر کسی بھی تنظیم نے جے این یو انتظامیہ سے اجازت نہیں لی ہے۔ اگر اس کی اسکریننگ ہوئی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ JNU warns against screening of BBC documentary

JNU warns against screening of BBC documentary on PM Modi on campus
جے این یو میں بی بی سی کی دستاویزی فلم کی اسکریننگ پر انتظامیہ کا انتباہ
author img

By

Published : Jan 24, 2023, 10:11 AM IST

نئی دہلی: جواہر لال نہرو یونیورسٹی نے پیر کے روز وزیر اعظم نریندر مودی پر بی بی سی کی دستاویزی فلم کی نمائش کے خلاف خبردار کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ چونکہ مرکز نے اس دستاویزی فلم پر ملک بھر میں پابندی لگا دی ہے۔ ایسے میں جو بھی اس حکم کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ جے این یو انتظامیہ کا یہ بیان طلباء کے ایک گروپ کی جانب سے منگل کے روز دستاویزی فلم کی اسکریننگ کے لیے ایک پمفلٹ جاری کرنے کے بعد آیا ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق جواہر لعل نہرو اسٹوڈنٹس یونین نے جے این یو انتظامیہ سے بی بی سی کی دستاویزی فلم 'انڈیا: دی مودی کوشچن' کی نمائش کی اجازت نہیں مانگی ہے۔ جس پر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس طرح کی غیر قانونی سرگرمی جے این یو کیمپس کے امن اور ہم آہنگی کو بگاڑ سکتی ہے۔

  • JNU asks to cancel the screening of the documentary "India: The Modi Question" scheduled for 24th Jan by a group of students stating that "such an unauthorised activity may disturb peace & harmony in the University.". pic.twitter.com/yQwDah9xx7

    — ANI (@ANI) January 23, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

جے این یو نے یہ بیان جے این یو ایس یو کی جانب سے ایک پمفلٹ جاری کرنے کے بعد جاری کیا ہے، جس میں 24 جنوری کو رات 9 بجے ٹیفلاس میں بی بی سی کی اس دستاویزی فلم کی نمائش کے بارے میں کہا گیا تھا۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ جے این یو انتظامیہ سے اس طرح کے پروگرام کے لیے کوئی اجازت نہیں لی گئی ہے۔ جے این یو انتظامیہ نے ایسی کسی بھی سرگرمی کو فوری طور پر منسوخ کرنے کو کہا ہے۔ اگر اس انتباہ کے بعد بھی یہ ڈاکومنٹری دکھائی گئی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ بتادیں کہ گزشتہ ہفتے مرکزی حکومت نے بی بی سی کی اس دستاویزی فلم کو پروپیگنڈہ قرار دیتے ہوئے منسوخ کر دیا تھا۔ اس میں وزیر اعظم نریندر مودی کی شبیہ کو خراب بتایا گیا ہے۔ اس میں گجرات فسادات میں پی ایم مودی کے مبینہ کردار کی بات کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.