ETV Bharat / state

JMI In Delhi ایتھلیٹس کے لیے جامعہ میں ڈینٹل چیک اپ کیمپ کا انعقاد

author img

By

Published : Jun 1, 2023, 5:26 PM IST

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے وزارت برائے نوجوانان امور اور اسپورٹس کے تحت منظور شدہ نیشنل اسپورٹس فیڈریشن جو ذہنی طورپر معذور بچوں اور جوانوں کے کھیلوں اور زندگی کی دوسری صلاحیتوں کے فروغ کے لیے کھیل کے توسط کام کرتی ہے اس کے لیے خاص ڈینٹل چیک اپ کیمپ لگایا۔

ایتھلیٹس کے لیے جامعہ میں ڈینٹل چیک اپ کیمپ کا انعقاد

نئی دہلی:دارالحکومت دہلی میں واقع جامعہ ملیہ اسلامیہ کی جانب سے اسپیشل اولمپکس کے کھلاڑیوں کے لئے ڈینٹیل چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔یہ کھلاڑی کھیل کے متنوع شعبوں سے تھے اور وہ 2023 میں برلن،جرمنی منعقد ہونے والے اسپیشل اولمپکس ورلڈ سمر گیمز میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے۔ اس پروگرام کا مقصد ایتھلیٹس کو جامع ڈینٹل نگہ داشت کے ساتھ ساتھ ان میں منھ کی صحت کے تئیں بیدار کرنا بھی تھا۔دانتوں کے ماہرین (ڈاکٹر پنچالی بترا،ڈاکٹرادیتی ورما،ڈاکٹر سنجے مگلانی،ڈاکٹر مندیپ کور، ڈاکٹر مادھوری، ڈاکٹر سید انصاری)نے ایتھلیٹس کوضروری ڈینٹل نگہ داشت کے ساتھ ساتھ اس کے تئیں بیداری کو یقینی بنانے کے لیے اس پروگرام کا انعقاد کیا تھا۔

ڈینٹسٹری فیکلٹی کی ڈین پروفیسر کیا سرکار نے ایتھلیٹس کا ان کے گارجین اور کوچوں کے ساتھ استقبا ل کیا۔اس موقع پر انھوں نے دانتوں کی صفائی و ستھرائی کو برقرار رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ دانتوں کی صفائی اور ان کی نگہ داشت کے تئیں بیداری سے متعلق اس مختصر اجلاس کا مقصد ایتھلیٹس کو اس کے متعلق معلومات سے آراستہ کرنے کے ساتھ ہی منھ کی خوش گوار صحت کو فروغ دینا بھی تھا جس کے بعد ورلڈ سمر گیمز دوہزارتئیس کے لیے ان کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

پروگرام کی ابتدا ہر ایتھلیٹ کے دانت کی مکمل اورتفصیلی جانچ سے ہوئی۔ڈینٹل انٹرنس کے ساتھ ساتھ ڈینٹل فیکلٹی نے ایتھلیٹس اورکوچوں کے دانتوں،مسوڑھوں،زبان اور اورل ٹشوزسمیت اورل ہیلتھ کی تحسیب کی گئی اور مزید درکار علاج بھی دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:World No Tobacco Day: تمباکو نوشی کی روک تھام کا عالمی دن

اسپیشل اولمپیکس بھارت ٹیم (بیس ایتھلیٹس اور چار کوچ)کو کیمپ سے فائدہ ہوا۔ایتھلیٹس کواورل ہیلتھ کیئر کٹ بھی دی گئی اور یہ جان کر خوش گوار حیرت ہوئی کہ دانتوں کی صفائی سے متعلق ایتھلیٹس کی معلومات میں کافی اضافہ ہواہے۔پروگرام میں صرف فوری طورپر ناگزیر دانتوں کی صفائی کے مسئلے کو حل نہیں کیا گیا بلکہ ایتھلیٹس میں طویل مدتی اورل ہیلتھ کے پیغام کی بنیاد پڑگئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.