نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ نے 'آئی بی ایم سی ایس آرباکس اسکلس' کے اشتراک سے یونیورسٹی پلیسمنٹ سیل میں پہلا ملازمت آمادگی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ آئی بی ایم اسکلس بلڈ مختلف آموزش سرگرمیوں والی ایک مفت رسائی والا پلیٹ فارم ہے، جو طلبا اور ملازمت کے خواہش مند لوگوں میں صنعت سے متعلقہ مہارت اور ہنر مندی پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔ رجسٹرڈ طلبا کو جو مختلف کورسیز آئی بی ایم پلیٹ فارم کو بروئے کار لاتے ہوئے مفت میں دستیاب ہوں گے۔ JMI Organises Job Readiness Workshop
اس موقع پر طلبا کی رجسٹریشن کاروائی کی تفصیل بتاتے ہوئے اسے براہ راست کرکے بھی بتایا گیا۔ اورینٹیشن پروگرام کے بعد ملازمت آمادگی اور ریوزیوم رائٹنگ مہارت کے موضوع پر پہلا تربیتی اجلاس بھی منعقد ہوا۔ تربیت کاروں نے ریوزم کو بہتر سے بہتر کرنے کے لیے کلیدی نکات بتائے اور طلبا کے فائدے کے لیے انٹرویو کی تیاری کیسے کریں یہ بھی بتایا۔Job Readiness Workshop In Jamia
انھوں نے بتایاکہ ملازمت کے لیے ڈگری کم سے کم اہلیت معیار ہے اور یہ انتخاب کے لیے معیار نہیں ہے۔ انہوں نے طلبا کو چند لمحات میں آجروں کو متاثر کرنے کے طریقے بھی سکھائے۔ مختلف کورسیز کے تقریباً دو سو طلبا نے پروگرام میں شرکت کی۔JMI Organises Job Readiness Workshop