ETV Bharat / state

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی طالبہ نے عالمی آرٹ مقامبلے میں جیت درج کی

author img

By

Published : Jun 19, 2020, 7:36 PM IST

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی طالبہ ثناء قدیر نے عالمی آرٹ مقابلے میں کارٹون اینڈ السٹریشن زمرے میں بڑی جیت درج کی ہے، ثناء نے اپنے فن میں کووڈ-19 کو ایک چھوٹی سی مخلوق کے طور پر دکھایا ہے۔

jmi girl
jmi girl

دارالحکوت دہلی میں واقع جامعہ ملیہ اسلامیہ کے بیچلر آف فائن آرٹس (اپلائیڈ آرٹس) کورس کے چوتھے سال کی طالبہ ثناء قدیر کو عالمی آرٹ مقابلے میں کارٹون اینڈ السٹریشن زمرے میں فاتح کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

'یونائٹیڈ اگینسٹ کورونا ایکسپریس تھرو آرٹ' نامی یہ مقابلہ انڈین کونسل برائے ثقافتی تعلقات (آئی سی سی آر)، نئی دہلی کے زیر اہتمام عمل میں آیا تھا۔

اس مقابلہ میں دنیا بھر سے بڑی تعداد میں فنکاروں نے کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں اپنے جذبات، احساسات، نظریات اور خیالات پیش کرنے کی کوشش کی تھی۔

JMI girl student wins Global Arts Competition
ثناء کی کارٹون اینڈ السٹریشن زمرے میں جیت

پوری دنیا کے الگ الگ خطوں سے 8،000 سے زیادہ فن پارے موصول ہوئے تھے اورجج حضرات کے لئے کئی اچھے کاموں میں سے چند کا انتخاب کرنا ایک مشکل ترین کام تھا۔

ثناء نے اپنے فن میں کووڈ-19 کو ایک چھوٹی سی مخلوق کے طور پر دکھایا ہے، جو پورے شہر میں چل رہا ہے اور وائرس پھیلتا جا رہا ہے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے مقابلہ میں فاتح قرار پانے اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کا نام روشن کرنے پر ثناء کو مبارکباد پیش کی۔

JMI girl student
ثناء کی بنائی ہوئی السٹریشن

انہوں نے ثناء کو اس کے روشن مستقبل اور خوشحال زندگی کے لئے نیک خواہشات اور تمناؤں کا اظہار کیا۔

ثناء نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا 'کووڈ-19 کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران اس نے کورونا وائرس سے متعلق متعدد نمونے بنائے اور خوش قسمتی سے آئی سی سی آر مقابلہ میں بھی یہی موضوع تھا'۔

انھوں نے امید جتائی کہ وہ یونیورسٹی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے اورمحنت کریں گی اور یونیورسٹی کا مزید نام روشن کریں گی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.