ETV Bharat / bharat

مغربی ایشیا میں استحکام کے لیے سعودی عرب کا کردار اہم: جے شنکر

غزہ تنازعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جے شنکر نے کہا کہ مغربی ایشیا کی صورتحال ہمارے لیے گہری تشویش کا باعث ہے۔

مغربی ایشیا میں استحکام کے لیے سعودی عرب کا کردار اہم: جے شنکر
مغربی ایشیا میں استحکام کے لیے سعودی عرب کا کردار اہم: جے شنکر (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 13, 2024, 7:54 PM IST

نئی دہلی: وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے دہلی کے حیدرآباد ہاؤس میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی۔ اس دوران جے شنکر نے بدھ کے روز اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب مغربی ایشیا میں استحکام کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کے ساتھ بھارت-سعودی عرب اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کی سیاسی، سیکورٹی، سماجی اور ثقافتی کمیٹی کی دوسری میٹنگ میں اپنے افتتاحی خطاب میں، جے شنکر نے بھارت کے دیرینہ موقف کو دہرایا۔ انہوں نے یرغمال بنانے کے واقعہ کے علاوہ عام شہریوں کی مسلسل اموات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

جے شنکر نے کہا کہ سعودی عرب مغربی ایشیا کے خطے میں استحکام کا ایک بہت اہم عنصر ہے۔ غزہ تنازعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جے شنکر نے کہا کہ مغربی ایشیا کی صورتحال ہمارے لیے گہری تشویش کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں بھارت کا موقف اصولی اور مستقل رہا ہے۔ بھارت یرغمال بنانے کے واقعات کی مذمت کرتا ہے تو وہیں بے گناہ شہریوں کی مسلسل ہلاکتوں پر شدید دکھ کا اظہار بھی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ جے شنکر نے مہمان نوازی کے لیے پاکستان کا شکریہ ادا کیا

وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ تنازعہ کا کوئی بھی ردعمل بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق ہونا چاہیے اور بھارت نے مسلسل فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ ہم جلد از جلد جنگ بندی کی حمایت کرتے ہیں۔ بھارت دو ریاستی حل کے ذریعے مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے مستقل طور پر کھڑا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.