ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر میں لاکھوں روپے مالیت کی جنگلاتی جڑی بوٹیاں ضبط، دو اسمگلر گرفتار - WILD HERBS SEIZED

گاندربل میں پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی جنگلاتی جڑی بوٹیوں کی سمگلنگ ناکام بنا کر دو افراد کو گرفتار کر لیا۔

ا
گاندربل میں اسمگلر گرفتار (Photo: JK Police)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 13, 2024, 7:54 PM IST

گاندربل: جموں کشمیر پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے گنڈ علاقے میں لاکھوں روپے مالیت کی غیر قانونی جنگلاتی جڑی بوٹیوں کی سمگلنگ ناکام بنا دی۔ گاندربل پولیس نے بھاری مقدار میں جنگلاتی جڑی بوٹی ضبط کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ جڑی بوٹیوں کی قیمت کا تخمینہ لاکھوں روپے لگایا جا رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پولیس اسٹیشن گنڈ کو ایک مصدقہ اطلاع موصول ہوئی کہ کچھ سمگلرز جنگلات سے غیر قانونی طور پر نکالی گئی جڑی بوٹیوں کو سمگل کرنے کی کوشش میں ہیں۔ اس اطلاع پر ایس ڈی پی او کنگن محمد اشرف کی نگرانی میں ایس ایچ او لطیف احمد کی سربراہی میں ایک پولیس پارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے ناکہ قائم کیا۔ پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران ایک لوڈ کیریئر گاڑی (زیررجسٹریشن نمبر JK18-6566) کو روکا جس میں 16 تھیلوں میں بھری جنگلاتی جڑی بوٹی (کوٹھہ) کو ضبط کر لیا۔

گاندربل پولیس نے اس موقع پر بشیر احمد رینہ، ولد حبیب اللہ رینہ، ساکنہ گنہ ون، کنگن اور فرید احمد آخون ولد عبد الاحد آخون، ساکنہ رائل گنڈ کو گرفتار کر لیا۔ اس واقعے کے حوالے سے پولیس نے ایف آئی آر نمبر 18/2024، سیکشن 26، فارسٹ ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن گنڈ میں درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے اور ان کے خلاف جنگلاتی قانون کے تحت ممکنہ الزامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس کے علاوہ جرم میں استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈوڈہ: جڑی بوٹیوں کی غیر قانونی اسلمگنگ کے خلاف محکمہ جنگلات متحرک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.