نئی دہلی: سپریم کورٹ نے 1998 کے ممبئی لوکل ٹرین بم دھماکہ کے الزام میں گزشتہ اکیس سالوں سے جیل میں قید دونوں پیروں سے معذور ایک مسلم شخص کی آج ضمانت منظور کرلی۔ اس کی اطلاع آج جمعیۃ کی جاری کردہ ریلیز میں دی گئی ہے۔ Mumbai Local train Bomb Blast Accused Granted Bail by Supreme Court
ریلیز کے مطابق ملزم اشفاق شیخ پر الزام ہے کہ وہ 1998میں ہوئے ممبئی لوکل ٹرین بم دھماکہ کرنے والے گینگ کا ایک اہم رکن تھا اور بم دھماکہ میں اس کی دونوں ٹانگیں ضائع ہوگئی تھی۔ ملزم اشفاق سعید شیخ کو نچلی عدالت سے عمر قید کی سزا ملی تھی جسے بامبے ہائی کورٹ نے برقرار رکھا تھا۔
ملزم کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی کے مطابق آج سپریم کورٹ آف انڈیا کی دو رکنی بنچ کے جسٹس ناگیشور راؤ اور جسٹس گوئی کے روبرو اشفاق سعید شیخ کی ضمانتی عرضداشت پر سماعت عمل میں آئی۔
سماعت کے دوران ایڈوکیٹ گورو اگروال نے عدالت کو بتایا کہ 'ملزم گذشتہ اکیس سالوں سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے مقید ہے اور اس کی جانب سے بامبے ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف داخل اپیل پر سماعت نہیں ہورہی ہے لہذا ملز م کو ضمانت پر رہا کیا جائے، ایڈوکیٹ گورو اگروال نے عدالت کو مزید بتایا کہ ملزم دونوں ٹانگوں سے معذور ہے لہذا ملزم کے فرار ہونے کے امکانات بے بنیاد ہے، نیز ملزم کو گذشتہ اکیس سالوں سے کبھی جیل سے رہائی نہیں ملی ہے۔ 1998 Mumbai local train bombings
مزید پڑھیں:
حکومت کی نمائندگی کرنے والے ایڈوکیٹ سچن پاٹل نے ملزم کی ضمانت پر رہائی کی مخالفت کی لیکن عدالت نے گورو اگروال کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔ سپریم کورٹ نے ممبئی کی سیوڑی کورٹ کو حکم دیا کہ وہ ملزم کی ضمانت پر رہائی کے لیے درکار شرائط لاگو کرے۔
گلزار اعظمی نے مزید کہا کہ ممبئی کی لائف لائن کہی جانے والی لوکل ٹرینوں کے مختلف اسٹیشنوں پر 1998 میں ہوئے بم دھماکوں کے الزامات کے تحت نچلی عدالت سمیت بامبے ہائی کورٹ سے مجرم گردانے گئے چھ مسلم لوگوں نے جمعیۃ علماء کے توسط سے اپنے سزاؤں کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل داخل کی تھی لیکن اس پر سپریم کورٹ کے فوری سماعت کرنے سے انکار کے بعد ملزم اشفاق شیخ کی ضمانت پر رہائی کی عرضداشت داخل کی گئی تھی جسے آج عدالت نے منظور کرلیا۔ 1998 Mumbai local train bombings
گلزار اعظمی نے بتایا کہ گرمیوں کی تعطیلات کے بعد اگر سپریم کورٹ نے اپیلوں پر حتمی بحث کی سماعت نہیں کریگی تو دیگر ملزمین آفتاب سعید شیخ، اصغر قادر شیخ، محمد یعقوب عبدالمجید، محمد صغیر محمد بشیر اور محمد اقبال محمد حنیف کی ضمانت پر رہائی کی کوشش کی جائیگی۔ گلزار اعظمی نے کہا کہ اس مقدمہ میں کل 12/ افراد کی گرفتار ی عمل میں آئی تھی جس میں سے تین افراد کا جیل میں ہی انتقال ہوگیا تھا اور بقیہ افراد مہاراشٹر کی مختلف جیلوں میں مقید ہیں۔
یو این آئی۔