جامعہ یونیورسٹی میں فائن آرٹ کے طلبا نے دہلی یونیورسٹی کے آرٹ فیکلٹی کے باہر ایک اسٹال لگایا گیا ہے جس میں وہ لوگوں کو پیار سے رہنے کا پیغام دینے والے بیچ اور اسٹیکر دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
جامعہ یونیورسٹی میں فائن آرٹ کی طالبہ سیمن نے بتایا کہ 'وہ اور ان کے تمام دوست دہلی میں جہاں جہاں احتجاج ہورہے ہیں، وہاں پر فائن آرٹ کے ذریعے لوگوں کو پیار اور امن سے رہنے کا پیغام دیتے ہیں۔'
پوسٹر بناتے ہیں اور وال پینٹنگ کرتے ہیں اور اسی کام کے لیے وہ دہلی یونیورسٹی میں آج طلبا کو پوسٹر اور بیچ فروخت کرکے فنڈ جمع کررہے ہیں، جس سے وہ اپنے کام کو جاری رکھ سکے۔