ETV Bharat / state

Jamat e Islami on Train Firing: ٹرین میں تین بے گناہوں کا قتل غیرانسانی اورمذموم عمل، جماعت اسلامی ہند

نائب امیر جماعت اسلامی ہند ملک معتصم خاں نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انڈین ریلویزپروٹیکشن فورس (آر پی ایف) کے ایک کانسٹیبل نے جس طرح مسلم مسافروں گولی مارکر ہلاک کیا، اس سے لگتا ہے کہ یہ ایک سازش کا حصہ ہے۔

ٹرین میں تین بے گناہوں کا قتل غیر انسانی اور مذموم عمل: جماعت اسلامی ہند
Jamat e Islami on Train Violence
author img

By

Published : Aug 2, 2023, 10:06 AM IST

نئی دہلی: نائب امیر جماعت اسلامی ہند ملک معتصم خاں نے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہی کہ انڈین ریلویز پروٹیکشن فورس (آر پی ایف)کے ایک کانسٹیبل کے ذریعہ چلتی ٹرین میں مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے تین شہریوں اور آر پی ایف کے ایک آفیسر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ یہ انتہائی قابل مذمت عمل ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قتل کا جو طریقہ اختیار کیا گیا ہے، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ نفرت پر مبنی ایک گھناؤنا جرم تھا۔ جس میں ملزم نے مسلمان ظاہر ہونے والے مسافروں کو گولی مارا۔

انہوں نے کہا کہ ”ایسا لگتا ہے کہ یہ مسلمانوں کے خلاف منظم تشدد کے جو حملے کئے جاتے ہیں، اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ہمارے ملک میں یہ ایک نیا معمول بنتا جارہاہے۔ طاقت و اقتدار کی جانب سے بنیاد پرستی اور پولرائزیشن کا ماحول پیدا کرنے کی جو کوشش کی جاتی ہے، یہ اسی کا ایک حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے سے یہ سوال بھی پیدا ہوتا ہے،کہ ذہنی طور پر بیمار، تنگ مزاج افراد بندوقوں سے کیسے لیس ہیں اور انہیں شہریوں کی حفاظت کی ذمہ داری کیسے سونپی گئی۔ حیران کن بات یہ ہے کہ ملزم قتل کے بعد وزیر اعظم اور یوپی کے وزیر اعلیٰ کی تعریف کرتا ہوا دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں: Jaipur-Mumbai train firing جئے پور ایکسپریس فائرنگ واقعہ، مہلوکین میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والا شخص بھی شامل

ملک معتصم خان نے کہا کہ ” ملک میں اکثریت پسندی، تقسیم، نفرت اور پولرائزیشن کی جو پالیسی غیر ذمہ دار میڈیا، تفریق پیدا کرنے والی فلموں، لٹریچروں اور کتابوں کے ذریعہ اختیار کی گئی، یہ اسی کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔ ہم محسوس کرتے ہیں۔ کہ میڈیا کی مسلسل نفرت انگیزی اس طرح کے واقعات کی جڑ ہے۔ اس لئے میڈیا کو تحمل کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی چاہیے۔ ہم ’آر پی ایف‘ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ متاثرین کے اہل خانہ کو معاوضہ دے اور ان کے رشتہ داروں کو مناسب روزگار فراہم کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.