ETV Bharat / state

Threat to Blow Delhi Jama Masjid : جامع مسجد کو دھماکے سے اڑانے کی خبر نے مسجد میں افراتفری پیدا کردی - مسجد میں بم نصب کیا گیا

بدھ کی دوپہر جامع مسجد میں اس وقت خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا جب ایک شخص نے پولیس کنٹرول روم کو فون کرکے یہ بتایا کہ مسجد میں بم نصب کیا گیا ہے۔

جامع مسجد کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی
جامع مسجد کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی
author img

By

Published : Feb 22, 2023, 9:38 PM IST

نئی دہلی: بدھ کی دوپہر تقریباً 1:30 بجے کنٹرول روم کو جامع مسجد میں بم رکھے جانے کی کال موصول ہوئی۔ اس دوران مسجد میں نمازیوں اور سیاحوں کی بڑی بھیڑ موجود تھی۔ ایسے میں احتیاطی اقدام کے طور پر بڑی تعداد میں پولس فورس کو موقع پر بلایا گیا اور آس پاس کے علاقے کو خالی کرانے کے بعد بم اسکواڈ ٹیم نے جگہ جگہ تلاشی شروع کردی۔

بدھ کی دوپہر جامع مسجد میں اس وقت خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا جب ایک شخص نے پولیس کنٹرول روم کو فون کرکے یہ بتایا کہ مسجد میں بم نصب کیا گیا ہے۔ پولیس کنٹرول روم میں کال کے بعد مقامی پولیس، ڈاگ اسکواڈ، بم اسکواڈ، فائر اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور دیگر تمام متعلقہ اداروں کی ٹیمیں جلد بازی میں موقع پر پہنچ گئیں۔

مسجد کو خالی کرانے کے بعد تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ تقریباً دو گھنٹے کی محنت کے بعد پولیس نے اس کال کو فرضی کال قرار دیا۔ اس کے بعد تفتیشی ایجنسیوں اور لوگوں نے راحت کی سانس لی۔ فی الحال جامع مسجد تھانہ پولیس اس شخص کی تلاش کر رہی ہے جس نے جعلی کال کی تھی۔

معلومات کے مطابق بدھ کی دوپہر تقریباً 1:30 بجے کنٹرول روم کو جامع مسجد میں بم رکھے جانے کی کال موصول ہوئی۔ اس دوران مسجد میں نمازیوں اور سیاحوں کی بڑی بھیڑ موجود تھی۔ ایسے میں احتیاطی اقدام کے طور پر بڑی تعداد میں پولس فورس کو موقع پر بلایا گیا اور آس پاس کے علاقے کو خالی کرانے کے بعد بم اسکواڈ ٹیم نے جگہ جگہ تلاشی شروع کردی۔

تحقیقات کے لیے متعدد ٹیموں کو تعینات کرنے کی وجہ یہ تھی کہ کال کرنے والے نے کہا تھا کہ چند گھنٹوں میں دھماکہ ہو جائے گا۔ ساتھ ہی فون کرنے والے کے بارے میں معلوم کرنے کا کام شروع کر دیا گیا۔ بالآخر تقریباً دو گھنٹے کی تفتیش کے بعد بم سے متعلق معلومات غلط ثابت ہوئیں۔

اس پورے معاملے میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے شاہی امام سید احمد بخاری سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ان سے بات نہیں ہو سکی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.