ETV Bharat / state

ایمس کے ساتھ اسرائیل نے کورونا سے لڑنے کے لئے نئی ٹیکنالوجیز مشترک کیں

author img

By

Published : Aug 11, 2020, 10:50 PM IST

کورونا وائرس کووڈ 19 کے خلاف جنگ میں مدد کے لئے اسرائیل نے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ایمس) کے ساتھ مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹکنالوجی اور جدید ترین آلات مشترک کئے ہیں۔

ایمس کے ساتھ اسرائیل نے کورونا سے لڑنے کے لئے نئی ٹیکنالوجیز مشترک کیں
ایمس کے ساتھ اسرائیل نے کورونا سے لڑنے کے لئے نئی ٹیکنالوجیز مشترک کیں

نئی دہلی: کورونا وائرس کووڈ 19 کے خلاف جنگ میں مدد کے لئے اسرائیل نے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ایمس)، نئی دہلی کے ساتھ مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی ٹکنالوجی اور جدید ترین آلات مشترک کئے ہیں۔

ایمس نے منگل کے روز اطلاع دی ہے کہ 'کورونا کے خلاف اسرائیلی۔بھارت تعاون کے تحت اسرائیلی سفارت خانے نے اے آئی پر مبنی ٹکنالوجی اور جدید آلات ایمس کو دیئے ہیں۔

بھارت میں اسرائیلی سفیر ڈاکٹر رون مالکا نے یہ آلات اور ٹیکنالوجی ایمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پروفیسر رندیپ گلیریا کے حوالے کی ہے اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر وزارت امور خارجہ کے سکریٹری سنجے بھٹاچاریہ بھی موجود تھے۔

ایمس میں اسرائیل کے ذریعہ پیش کردہ ٹیکنالوجیز میں اے آئی پر مبنی ویڈیو آپریٹیڈ آپرریٹیو اے آئی مددگار روبوٹ بھی ہے۔ یہ ایک ایسا ایپ ہے جسے کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر ہیلتھ ورکرز کے موبائل فون میں انسٹال کیا جاسکتا ہے۔ اس سے کووڈ 19 ڈپارٹمنٹ کے اندر اسپتال کے ملازمین کے لئے کام زیادہ موثر اور آسان ہوجاتا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.