دارالحکومت دہلی سے متصل گریٹر نوئیڈا میں راشن کی لائن میں لگی خواتین پر سماجی فاصلے پر عمل نہ کرنے پر گریٹر نوئیڈا کے سیکٹر 20 تھانہ کے انسپکٹر نے لاٹھی جارج کیا۔
واضح رہے کہ گریٹر نوئیڈا کے سیکٹر 19 کی کچی آبادی کی خواتین راشن لینے کے لیے لائن میں لگئی ہوئی تھیں۔ تبھی سیکٹر 20 تھانے کے پولیس اسٹیشن میں تعینات انسپکٹر نے خواتین کو سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے کہا اور لاٹھی چلانا شروع کردیا۔ جس کی ویڈیو بنا کر خواتین نے وائرل کر دیا۔ سیکٹر 20 کے تھانہ انچارج نے ویڈیو کی تصدیق کردی ہے۔ ویڈیو جمعہ کی سہ پہر کا بتایا جارہا ہے۔