رینوپال، 1988 بیچ کی سفارتکار ہیں جنہوں نے ویانا کے بین الاقوامی تنظیم میں بھارت کے مستقل نمائندے اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی بورڈ میں بھارتی گورنر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکی ہیں جبکہ انہیں سرکاری فنڈز کا غلط استعمال کرنے کے الزام کے تحت واپس نئی دہلی طلب کیا گیا ہے۔
ای ٹی وی کو حاصل ہوئے ایک نوٹ سے پتہ چلا ہے کہ وزارت خارجہ نے سنٹرل ویجیلنس کمیشن کو اس سلسلہ میں تحقیقات کرنے کو کہا ہے۔
رینوپال کو نئی دہلی واپس آنے کےلیے 9 دسمبر کو کہا گیا تھا جبکہ 30 دسمبر سے قبل انہیں ہیڈآفس رپورٹ کرنا ہے۔ اطلاعات کے مطابق 29 دسمبر کو وہ ویانا سے نئی دہلی کے لیے روانہ ہوں گی۔