بوئنگ نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ 'کمپنی نے آئی اے ایف کو تمام نئے اے ایچ -64 ای اپاچے اور سی ایچ 47 ایف (آئی) چنوک ہیلی کاپٹر فراہم کیے ہیں۔
بوئنگ ڈیفنس انڈیا کے منیجنگ ڈائریکٹر سریندر اہوجا نے کہا 'فوجی ہیلی کاپٹروں کی اس فراہمی سے ہم اس شراکت کو مسلسل جاری رکھیں گے اور بھارت کے دفاعی افواج کی اسٹریٹجک ضروریات کو پورا کرنے کے لیے صحیح قدر اور صلاحیتوں کی فراہمی کے لیے ان کے ساتھ ہاتھ ملا کر ہم کام کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔
خیال رہے کہ ستمبر 2015 میں تین ارب ڈالر کے معاہدے پر دستخط ہوئے تھے، جس میں 22 بوئنگ اے ایچ 64 ای اپاچے جنگی ہیلی کاپٹر اور 15 چنوک ہیوی لفٹ ہیلی کاپٹر شامل تھے۔ چنوک ہیلی کاپٹروں کا معاہدہ 1.1 بلین ڈالر میں طے ہوا تھا۔
اس سال کے اوائل میں بھارت اور امریکہ نے بھارتی فوج کے لیے 6 اپاچے خریدنے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ یہ دستخط امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئی دہلی کے دورے کے دوران کیا گیا تھا۔
حیدرآباد میں واقع بوئنگ جوائنٹ وینچر، ٹاٹا بوئنگ ایرو اسپیس لیمیٹڈ (ٹی بی اے ایل)، امریکی فوج اور بین الاقوامی صارفین کے لیے اے ایچ 64 اپاچے ہیلی کاپٹر کا ایرو ڈھانچہ تیار کررہا ہے۔