ETV Bharat / state

Amit Shah on Disaster Risk ہندوستان آفات کے خطرے کو کم کرنے میں مہارت کا اشتراک کرنے کے لیے تیار: شاہ - سربراہان کی میٹنگ کی صدارت

امت شاہ نے جمعرات کو ایس سی او کے رکن ممالک کے ہنگامی حالات کے حل اور روک تھام کے ذمہ دار محکموں کے سربراہان کی میٹنگ کی صدارت کی۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ
author img

By

Published : Apr 20, 2023, 10:44 PM IST

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ ہندوستان آفات کے خطرے میں کمی لانے کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے درمیان زیادہ تعاون اور باہمی اعتماد کے لیے اس شعبے میں اپنے مہارت اور تجربہ بانٹنے کے لیے تیار ہیں۔

امت شاہ نے جمعرات کو ایس سی او کے رکن ممالک کے ہنگامی حالات کے حل اور روک تھام کے ذمہ دار محکموں کے سربراہان کی میٹنگ کی صدارت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان مانتا ہے کہ کوئی خطرہ چھوٹا یا بڑا نہیں ہوتا اور ہندوستان ہر آفت کی صورتحال میں آگے بڑھ کر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا، ”ہندوستان کے پاس اب درست اور بروقت پیشگی وارننگ سسٹم م موجود ہیں اور ہندوستان نے جس طرح سے تمام موسم سے متعلق آفات جیسے خشک سالی، سیلاب، بجلی گرنا، ہیٹ ویو، سردی کی لہر، سمندری طوفان کے ارلی وارننگ سسٹم میں بہتر ی کی ہے،اس سے ملک میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبے میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔“

انہوں نے کہا کہ’ارلی وارننگ سسٹم‘نہ صرف آفت کے بارے میں پیشگی وارننگ فراہم کرتا ہے بلکہ اس کے ممکنہ اثرات کا بھی پتہ چلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کے وقت اس بات کی بہت اہمیت ہوتی ہے کہ متاثرہ جگہ پر امداد کتنی تیزی سے پہنچائی گئی ہے اور ٹیم کی تیاری اور تربیت کا لیول کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ ہر جان، خاندان اور ذریعہ معاش انمول ہوتے ہیں اور انہیں آفات سے بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا، ”ارلی وارننگ سسٹم‘ کے بارے میں ہندوستان کا نقطہ نظر لوگوں کی حفاظت پر مبنی ہے اور ہم یہ یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ہمارے پیشن گوئی نظام اور وارننگ سسٹم نہ صرف سائنسی طور پر جدید ہو، بلکہ انتباہ اس طرح ہو کہ عام لوگوں کو آسانی سے سمجھ آجا ئے، ان کے لئے مفید اور قابل عمل ہو۔“

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.