ETV Bharat / state

بھارت اور سعودی عرب اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کونسل قائم کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی 29 اکتوبر کو سعودی عرب کے ایک دن کے دورہ پر جائیں گے جہاں ان کی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کونسل(ایس پی سی) کے قیام کے سلسلے میں معاہدہ پر دستخط کریں گے۔

بھارت اور سعودی عرب اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کونسل قائم کریں گے
author img

By

Published : Oct 24, 2019, 11:00 PM IST

وزار خارجہ میں سکریٹری (اقتصادی امور) ٹی ایس تریمورتی نے یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر مودی 28اکتوبر کی دیر رات سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچیں گے اور اگلے دن مصروف تین پروگرام کے بعد رات میں ہی وطن واپس لوٹ آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 29 اکتوبر کو وزیروں سے ملاقات کے بعد مسٹر مودی شاہ سلمان سے دوپہر میں ظہرانہ پر ملاقات کریں گے اور اسی دوران ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان ایس پی سی کے معاہدہ پر دستخط کئے جائیں گے۔ انہوں نے ایس پی سی کو دونوں ملکوں کے لئے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ اور صنعت اور تجارت کے وزراء کی صدار ت میں دو الگ الگ میکانزم کام کریں گے اور وہ اعلی سطح پر لئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کے سلسلے میں قدم اٹھائیں گے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کی دنیا کے آٹھ ملکوں ہندوستان‘ چین‘ برطانیہ‘ فرانس‘ جرمنی‘ جنوبی کوریا اور جاپان کے ساتھ اسٹریٹیجک شراکت ہے۔

مسٹر تریمورتی نے کہا کہ اس کے بعد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ وفد کی سطح پر باہمی میٹنگ میں حصہ لیں گے۔اس میٹنگ میں سعودی عرب کے ذریعہ ہندوستان کے قومی بنیادی انفرااسٹرکچر شعبہ میں سرمایہ کاری فنڈ میں سرمایہ کاری کے بارے میں فیصلہ ہونے کی امید ہے۔ اس کے علاوہ انڈین آئل مڈل ایست او رال جیری کمپنی کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی مشترکہ سپلائی اور ریٹیل فروخت کے بارے میں بھی ایک معاہدہ پر دستخط ہونے کی امید ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان فضائی رابطہ بڑھانے کے بارے میں اعلان ہونے کا بھی امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد مسٹر مودی فیوچر انوسٹمنٹ انی شی ایٹیو (ایف آئی آئی) کے تیسرے اجلاس کے کلیدی مقرر کے طور پر خطبہ دیں گے۔ وہ وطن واپس لوٹنے سے پہلے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ذریعہ دئے گئے عشائیہ میں شرکت کریں گے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.