ETV Bharat / state

میوات: جشن آزادی تقاریب سادگی سے منانے کا فیصلہ - یوم آزادی

کورونا وائرس، یوم آزادی کی تقاریب پر بھی اثر انداز ہے۔ اس سال جشن سادگی اور سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے منایا جارہا ہے۔

Independence Day celebration amid Covid-19 in mewat
میوات: جشن آزادی تقاریب سادگی سے منانے کا فیصلہ
author img

By

Published : Aug 14, 2020, 10:18 PM IST

ہریانہ کے میوات میں بھی انتظامیہ کی جانب سے یوم آزادی کا جشن سادگی سے منانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ضلع نوح میوات میں فریدآباد کے کمشنر سنجے جون پریڈ کی سلامی لیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نوح پنکج یادو نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تقریب کے دوران ماسک لگانا، سنیٹائز کرنا اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنا لازمی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع سطح پر یوم آزادی تقریب یاسین میو ڈگری کالج نوح میں منعقد ہوگی جس میں کمشنر سنجے جون پرچم کشائی کریں گے۔

اسی طرح ضلع پلول کی ہتھین (میوات)میں بھی ایس ڈی ایم وکیل احمد نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے چلتے جشن آزادی سادگی اور سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے منایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ جشن آزادی کے موقع پر ثقافتی پروگرام منعقد نہیں کیے جائیں گے۔ اس سلسلسہ میں وکیل احمد نے تحصیل کے تمام افسران کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا اور انہیں ضروری ہدایات دیں۔

تصویر : پنکج یادو ،ڈپٹی کمشنر نوح دوسری تصویر میں ایس ڈی ایم۔وکیل احمد میٹنگ لیتے ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.