ETV Bharat / state

دہلی حکومت نے ہسپتالوں سے 'فریج کنٹینر' لگانے کو کہا

author img

By

Published : Jun 15, 2020, 2:15 PM IST

دہلی حکومت کے ایک پینل نے کورونا وائرس کے بحران کے دوران لاشوں کو ذخیرہ کرنے کے لئے 'فریج کنٹینر' لگا کر اسپتالوں میں مردہ خانے کی گنجائش بڑھانے کا مشورہ دیا ہے۔ اندازہ کے مطابق آنے والے دنوں میں کووڈ-19 کے 5 لاکھ سے زیادہ معاملات سامنے آسکتے ہیں اور متاثرہ مریضوں ک ایڈجسٹ کرنے کے لئے 80 ہزار بیڈ کی ضرورت ہوگی۔و

Increase mortuary capacity in Delhi hospitals, install refrigerated containers to store bodies: Delhi govt panel on COVID-19
دہلی حکومت نے ہسپتالوں سے 'فرج کنٹینر' لگانے کو کہا

چونکہ قومی دارالحکومت میں کورونا وائرس کی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، دہلی حکومت کے ایک پینل نے لاشوں کو ذخیرہ کرنے کے لئے 'فریج کنٹینر' لگا کر اسپتالوں میں مردہ خانہ کی صلاحیت کو مستحکم کرنے کی سفارش کی ہے۔

حال ہی میں شہر کے مرکز میں چلنے والے ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسپتال نے مردہ خانے میں دستیاب جگہ ختم ہونے کے بعد لاشوں کو ذخیرہ کرنے کے لئے فریج کنٹینر حاصل کیا۔

گزشتہ ہفتے ڈاکٹر مہیش ورما، جو سرکاری پینل کے چیئرمین ہیں نے چار بڑے اسپتالوں کا دورہ کیا جو کورونا مریضوں کو علاج مہیا کررہے ہیں۔

ان اسپتالوں لوک نائک اسپتال، گرو تیگ بہادر اسپتال، صفدرجنگ اسپتال، اور ڈاکٹر آر ایم ایل ہسپتال شامل ہے۔

ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے، اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرائط پر کہا: 'گذشتہ جمعہ کو کمیٹی نے میڈیکل کالجوں میں چلنے والے ان طبی اداروں کی مجموعی تیاری کو دیکھنے کے لئے چار بڑے اسپتالوں کا دورہ کیا۔ بستروں کی تعداد کو مستحکم کرنے کے علاوہ کمیٹی نے مردہ خانہ کی سہولیات میں اضافہ کرنے کی سفارش کی ہے۔'

انہوں نے کہا 'کمیٹی نے حکومت کو ہر اسپتال میں مخصوص انتظامات تیار کرنے کی سفارش کی ہے جیسے زیادہ سے زیادہ انسانی وسائل (ایچ آر)، طبی سامان، افرادی قوت بشمول ڈاکٹروں، نرسوں، پیرامیڈکس، ٹیکنیشنز ، وغیرہ شامل ہے۔'

اندازہ لگایا جاتا ہے کہ آنے والے دنوں میں دہلی جولائی کے آخر تک پانچ لاکھ سے زیادہ کوویڈ 19 کے معاملات دیکھ سکتا ہے اور دہلی حکومت کی پیش گوئی کے مطابق ، شہر میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کو ایڈجسٹ کرنے کے لئے 80 ہزار بیڈ کی ضرورت ہوگی۔'

دہلی حکومت کو اس بحران سے نمٹنے میں مدد کے لئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے فوری طور پر 500 تبدیل شدہ ریل کوچز فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.