ETV Bharat / jammu-and-kashmir

رامبن میں موبائل اور چارجر پھٹنے سے حاملہ خاتون کی موت - PREGNANT WOMEN IN RAMBAN

رشتہ داروں کا دعویٰ ہے کہ ہائی ولٹج بجلی کی وجہ سے چارجر اور موبائل بلاسٹ ہو گئے جس کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔

رامبن میں کرنٹ لگنے سے ایک حاملہ خاتون کی موت
رامبن میں کرنٹ لگنے سے ایک حاملہ خاتون کی موت (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 31, 2024, 8:40 AM IST

متوفی خاتون کے بھائی کا بیان (ETV Bharat)

رامبن (نواز رونیال): جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے دور دراز علاقہ راج گڑھ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک حاملہ خاتون کی موقعے ہی پر موت ہوگئی ہے۔ لواحقین کے مطابق متوفی خاتون اپنا موبائل فون چارج پر لگا رہی تھیں کہ اچانک چارجر اور موبائل فون پھٹ گیا جس کی وجہ سے شانہ بیگم زوجہ غلام نبی کی کرنٹ لگنے سے موت ہو گئی۔ بعد ازاں لاش کو ضلع اسپتال رامبن منتقل کیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کرانے اور دیگر قانونی لوازمات پورا کرنے کے بعد لاش وارثین کے حوالے کر دی گئی۔

متوفی خاتون کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ چارجر اور فون ہائی وولٹیج بجلی کی وجہ سے پھٹے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ برفباری کی وجہ سے اس دور دراز علاقے میں بجلی تین روز سے گل تھی۔ اس کے بعد گزشتہ شام بجلی اچانک ہائی وولٹیج کے ساتھ بحال ہوئی، جس کی وجہ سے اس دوران موبائل چارجنگ پر لگاتے وقت خاتون کی موت ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: گاندربل کے وسن میں آتشزدگی، دو رہائشی مکان خاکستر

ڈسٹرکٹ جیل اننت ناگ میں سی آر پی ایف اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے فوت

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پی ڈی ڈی کی لاپرواہی کی وجہ سے بجلی کے تار معمولی بارش اور برفباری کے بعد آپس میں جڑ جاتے ہیں جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کا جانی اور مالی نقصان ہوتا ہے۔ انہوں ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن اور رکن اسمبلی رامبن سے لاپرواہی برتنے کے لیے محکمہ کے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔ رامبن پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.