ETV Bharat / state

عالمی سطح پر کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 31 لاکھ سے متجاوز

عالمی سطح پر کورونا وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 31 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ کورونا وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 14.71 کروڑ ہوگئی ہے۔

عالمی سطح پر کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 31 لاکھ سے متجاوز
عالمی سطح پر کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 31 لاکھ سے متجاوز
author img

By

Published : Apr 26, 2021, 2:20 PM IST

عالمی سطح پر کورونا وائرس کا قہر جاری ہے، جس سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 31 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے وہیں اس وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 14.71 کروڑ سے ہوگئی ہے۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 14 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 897 ہوگئی ہے، جبکہ 31 لاکھ نو ہزار 444 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ تباہی امریکہ میں ہوئی ہے جو اب بھی جاری ہے۔ اس ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 3.20 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ اس وبا کی وجہ سے اب تک 5.72 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں بھارت دنیا میں دوسرے اور مرنے والوں کے معاملے میں چوتھے نمبر پر ہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 73 لاکھ 13 ہزار 163 ہوگئی ہے اور اب تک 1،95،123 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.