وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کونئی دہلی میں ہو نے والی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس مقصد کے تحت 'انڈین انفارمیشن ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ (ترمیمی) بل 2020 کومنظوری دے دی گئی۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم کا رام مندر ٹرسٹ کے قیام کا اعلان
میٹنگ کے بعد اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس بل کے ذریعہ پرائیویٹ- سرکاری پارٹنر شپ کے تحت بنے ان پانچوں اداروں کو قومی اہمیت کے انسٹی ٹیوٹ قرار دیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ اس کے ساتھ ہی تمام آئی آئی آئی ٹی قومی اہمیت کے انسٹی ٹیوٹ بن جائیں گے۔