نئی دہلی: انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی) دہلی کا فلیگ شپ انڈسٹری-اکیڈمی پارٹنرشپ پروگرام انڈسٹری ڈے 2022 اس بار 10 دسمبر کو منعقد کیا جائے گا۔ دن بھر جاری رہنے والے اس ایونٹ کے چوتھے ایڈیشن میں یہ دیکھنے کا موقع ملے گا کہ کس طرح آئی آئی ٹی دہلی ایسی ٹیکنالوجیز تیار کرنے کے لیے کام کر رہا ہے جس سے صنعت اور سماج دونوں کو فائدہ پہنچے گا۔ اس تقریب میں 15 سے زائد بڑے کارپوریٹ اور کاروباری گھرانوں کی اعلیٰ قیادت موجود ہوگی۔ اس موقع پر آئی آئی ٹی دہلی کے سابق طالب علم اورٹی سی ایس کے ایگزیکٹو نائب صدرو چیف ٹیکنالوجی افسرکے اننت کرشنن مہمان خصوصی ہوں گے۔ یوم صنعت چار موضوعات پر توجہ مرکوز کرے گا، جو پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے بھارت کے عزم کی عکاسی کرے گا۔ صحت کی دیکھ بھال، الیکٹرک وہیکلز، کمیونیکیشن ٹیکنالوجی اور صاف توانائی، ماحولیات پر موضوعاتی سیشنز میں صنعت کے رہنما، سائنسدان، فیکلٹی آف آئی آئی ٹی دہلی، ریسرچ اسکالرس اور طلباء شرکت کریں گے۔ یہ تمام مقررین بنیادی تصورات اور نئے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ IIT Delhi on 4th Edition Of Industry Day
سالانہ تقریب پیش کی گئی تحقیق کے ذریعے آئی آئی ٹی دہلی کے باہمی تعاون اور بین الضابطہ اشتراک کی بہترین نمائش کرے گی۔ یوم صنعت کے موقع پر دہلی کے محققین کے ذریعہ تیار کردہ 70 سے زیادہ جدید ٹیکنالوجیز کی نمائش کی جائے گی۔ اس تقریب میں 150 سے زیادہ صنعت سے متعلقہ تصوراتی پوسٹر بھی پیش کیے جائیں گے جو آئی آئی ٹی دہلی کے طلباء کے ذریعہ بنائے گئے ہیں۔ پیش کردہ جدید تحقیق کی کچھ مثالوں میں مرگی کی تیزی سے تشخیص کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی پورٹیبل ڈیوائسز، دفاعی عملے کے لیے انتہائی سرد موسم کے لباس، بائیو میڈیکل ڈیوائسز اور صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو طاقت دینے کے لیے آلات، الیکٹرک وہیکل پاور کنورٹرز، فالج کے شکار شخص کے لیے ہینڈ ایکسوسکلیٹن، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ کے لئے دوبارہ قابل استعمال سرنج، الیکٹرک گاڑیوں کے لیے ٹیکنالوجیز وغیرہ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی میں پلیسمنٹ ڈرائیو کا آغاز
یوم صنعت 2022 کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ڈائریکٹر، آئی آئی ٹی دہلی، پروفیسر۔ رنگن بنرجی نے کہا، "ہم صنعتی دنیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑھانے اور انہیں مستقبل کے لیے تیار گریجویٹس کے ساتھ ساتھ اپنی تحقیق کے ذریعے مسابقتی برتری فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں۔ ہم صنعت کا خیرمقدم کرتے ہیں کہ وہ یوم صنعت کے ذریعے آئی آئی ٹی دہلی کے ساتھ شراکت کے مواقع تلاش کریں۔ پروفیسر سنیل کمار کھرے، ڈین، کارپوریٹ ریلیشنز، اور ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ، انسٹی ٹیوٹ، نے کہا کہ اس سال کے یوم صنعت کے لیے منتخب کردہ تھیم اور ٹیکنالوجیز ہماری اندرونی اور بیرونی تحقیقی برادریوں کی ضروریات اور تناظر کی عکاسی کرتی ہیں۔ اس سے انڈسٹری اور اکیڈمی کو فروغ ملے گا۔ ساتھ ہی مختلف اسٹیک ہولڈر کمیونٹیز کے درمیان تعاون کے نئے مواقع اور اثرات بھی پیدا ہوں گے۔
یواین آئی