ETV Bharat / state

Iftar Party: فیڈنگ ہنگری فاؤنڈیش کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام - Iftar Party

بھوکوں کو کھانا کھلانا انبیاء کرام اور خلفائے راشدین کی سنت ہے، بھوکوں کو تلاش کرنے کے لیے وہ رات کی تنہائیوں میں گھوما کرتے تھے تاکہ کوئی اللہ کے بندے روئے زمین پربھوکا نہ سوسکے، ہمیں بھی اس سنت کو اپنانا ہے اور قیامت کے دن اللہ کی پکڑ سے اپنے آپ کو بچانا ہے۔ کیوں کہ قیامت کے دن ہم سے اپنے بھوکے پڑوسی کے بارے میں سوال کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار فیڈنگ ہنگری فاؤنڈیشن کے زیراہتمام منعقد افطار پارٹی میں شرکا نے کیا۔ Iftar party organized by Feeding Hungary Foundation

فیڈنگ ہنگری فاؤنڈیش کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام

author img

By

Published : May 1, 2022, 4:10 PM IST

فیڈنگ ہنگری فاؤنڈیش کے زیراہتمام امپلس ایجوکیشن پوائنٹ شاہین باغ میں منعقد افطار پارٹی میں سپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ فیروز احمد غازی، ڈاکٹر خالدالرحمان، پروفیسر انوار علی، فیروز احمد صدیقی، اقبال خان، آفتاب، ڈاکٹر شاہنواز خان، مصلح الدین فلاحی، احمد قدوائی، بیاض ہاشمی، اسعد ملک، شاہد رضا کے علاوہ علاقے کے دیگر معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر بلال مسجد کے امام فخرالدین کا درس قرآن ہوا جس میں انھوں نے شب قدر کی فضیلت اور اسکی عظمت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آج سے رمضان کا آخری عشرہ شروع ہو گیا ہے۔ Iftar party organized by Feeding Hungary Foundation

فیڈنگ ہنگری فاؤنڈیش کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام

رمضان کا آخری عشرہ جہاں جہنم سے چھٹکارے کا عشرہ ہے وہیں اس عشرے کی طاق راتوں میں ایک ایسی رات بھی ہے جو ہزار مہینوں کی راتوں سے بہتر ہے۔ اس رات میں جو بھی دعا کی جاتی ہے وہ قبول ہو جاتی ہے۔اسکی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے باقاعدہ اس کے لئے ایک الگ سے سورہ نازل کی ہے۔یہی رات ہے جس میں قرآن مجید جیسی با برکت کتاب نازل ہوئی ۔انھوں کہا کہ ایسی رات کی تلاش و جستجو کرنے کی ہمیں پوری کوشش کرنی چاہیے۔

فیڈنگ ہنگری فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر شاہنواز خاں نے کہا کہ بھوکے لوگوں کو کھانا کھلانے کے مقصد سے فیڈنگ ہنگری فاؤنڈیشن کو 25 دسمبر 2022 کو شروع کیااور اس کے توسط سے اب تک سیکڑوں لوگوں کو کھانا کھلاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ بھوکے لوگوں کو کھانا کھلانا چاہتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ اس تنظیم سے جڑ کر بھوکے لوگوں کو کھانا پہنچاسکتے ہیں۔ اس موقع پر مصلح الدین فلاحی نے فیڈنگ ہنگری فاؤنڈیشن کی اہمیت اور ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کے قیام کا مقصد در اصل ایسے مساکین کی تلاش ہے اور ان کو کھانا کھلانا ہے جو بھوکے سونا گوارہ کر لیتے ہیں لیکن کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتے۔

یہ بھی پڑھیں:

Hajj Pilgrims From Delhi: حج 2022 کے لیے دہلی میں عازمین کی قرعہ اندازی مکمل، 835 افراد منتخب

انہوں نے بھوکوں کو کھانا کھلانا کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انبیاء کرام اور خلفائے راشدین کی سنت رہی ھے کہ وہ رات کی تنہائیوں میں گھو ما کرتے تھےہمیں بھی اس سنت کو اپنانا ہے اور قیامت کے دن اللہ کی پکڑ سے اپنے آپ کو بچانا بھی ہے کیوں کہ قیامت کے دن ہم سے اپنے بھوکے پڑوسی کے بارے میں سوال کیا جائے گا۔ دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.