ETV Bharat / state

'طلبا یا مزدوروں پر کرایہ کے لیے دباؤ بنایا گیا تو سخت کارروائی ہوگی'

دارالحکومت دہلی میں کرایہ پر رہنے والے مزدوروں یا طلبا پر اب مکان مالکان کرایہ کے لیے دباؤ نہیں بنا سکیں گے۔ اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو ان پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

If there is pressure on labourers or students for rent, action will be taken-delhi govt
طلبا یا مزدوروں پر کرایہ کے لیے دباؤ بنایا گیا تو سخت کارروائی ہوگی
author img

By

Published : Apr 23, 2020, 10:21 PM IST

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے 29 مارچ کو پریس کانفرنس کرکے دہلی کے مکان مالکان سے اپیل کی تھی کہ وہ اپنے یہاں کرایہ پر رہنے والے تارکین وطن پر کرایہ کے لیے دباؤ نہ بنائیں۔ اسے لے کر دہلی حکومت کی جانب سے اسی دن ایک حکم جاری کیا گیا تھا، جس میں کرایہ کے لیے لوگوں پر دباؤ بنانے والوں کو کارروائی کا ڈر دکھایا گیا تھا۔

If there is pressure on labourers or students for rent, action will be taken-delhi govt
طلبا یا مزدوروں پر کرایہ کے لیے دباؤ بنایا گیا تو سخت کارروائی ہوگی

دہلی حکومت کے 29 مارچ کے اس حکم کے باوجود اب بھی کئی مکان مالکان کرایہ داروں پر کرایے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں اور اسی کے پیش نظر دہلی حکومت کی طرف سے ایک اور حکم جاری کیا گیا ہے کہ اس کو سختی سے نافذ کیا جائے۔ حکومت دہلی کے چیف سیکریٹری وجئے دیو کے جاری کردہ حکم میں کہا گیا ہے کہ اب مکان مالکان دہلی میں مقیم مزدوروں یا طلباء پر کرایہ کے لیے دباؤ نہیں بنا سکیں گے۔

اس حکم میں اس کا بھی ذکر کیا گیا ہے کہ ابھی بھی کئی جگہوں سے مزدوروں اور طلبا پر کرایہ کے لیے دباؤ بنانے جیسی شکایات آرہی ہیں۔ اب ایسا کرنے والوں پر دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مکان مالک مزدوروں یا طلبا کرایہ داروں سے ایک ماہ کا کرایہ نہیں لے سکیں گے۔ اگر وہ مکان خالی کرنے کے لیے دباؤ ڈالتے ہیں تو کارروائی کے تحت انہیں جیل بھی جانا پڑ سکتا ہے۔

دہلی حکومت کے اس حکم کے بارے میں کرایہ پر رہنے والے مزدوروں یا طلباء کو جانکاری ہو اور ساتھ ہی مکان مالک بھی حکومت کے اس فیصلے کے بارے میں جان سکیں، اس کے لیے حکومت کی طرف سے ایک بیداری مہم بھی چلائی جائے گی۔ اس حکم میں کہا گیا ہے کہ تمام اضلاع کے ڈی ایم اپنے اپنے علاقے کے گنجان آباد علاقوں میں اس طرح کی بیداری مہم چلائیں گے کہ اگر کوئی مزدور، تارکین وطن مزدور یا طلباء پر کرایہ کے لیے دباؤ بناتا ہے تو وہ پولیس کو شکایت کریں اور پولیس کی طرف سے ڈی سی پی ہر پیر کو اس کی رپورٹ ڈی ایم کو دیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.