ETV Bharat / state

غازی آباد: سلم علاقے میں آتشزدگی

غازی آباد کے ایک سلم علاقے میں آگ لگ گئی، اطلاع موصول ہوتے ہی 15 فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی، اطلاعات کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

غازی آباد: سلم علاقے میں آتشزدگی
غازی آباد: سلم علاقے میں آتشزدگی
author img

By

Published : Nov 4, 2020, 8:02 AM IST

دارالحکومت دہلی سے متصل غازی آباد کے کرشنا وہار کے سلم علاقوں میں آگ لگ گئی، آگ لگنے کی وجوہات پتہ نہیں چل سکی ہے، جس وقت آگ لگی، جھگیوں میں درجنوں افراد موجود تھے، جنہوں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔

فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ سینکڑوں جھگیوں کے جل جانے کی خبر ہے، حالانکہ اطلاعات کے مطابق ابھی تک کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، جھگیوں کا پورا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔

غازی آباد: سلم علاقے میں آتشزدگی

ٹیلا موڑ تھانہ اور صاحب آباد تھانہ کی پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے، پاس کے علاقوں میں افراتفری مچی ہوئی ہے۔ جھگیوں میں جل رہے سلنڈر کی وجہ سے بھی زور دار دھماکے کی آواز سنائی دے رہی ہے۔

جھگیاں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے، علاقے کے لوگ اپنے لوگوں کو تلاش کر رہے ہیں، حالانکہ فائر بریگیڈ افسران نے واضح کیا کہ موقع سے کوئی بھی لاپتہ نہیں ہے، دھواں کافی زیادہ ہونے سے فائر بریگیڈ عملہ کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اطلاعات کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے مزید کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.