دراصل انسانی اسمگلنگ کے واقعات کو روکنے کے لئے دہلی چائلڈ پروٹیکشن اینڈ آفیسرز کمیشن نے ایک خصوصی مہم شروع کی ہے۔ جس کے تحت اگر کوئی شخص انسانی اسمگلنگ سے متعلق معلومات کمیشن کو دے گا تو اسے انعام سے نوازا جائے گا۔
ریسکیو کی جانکاری دینے پر دی جائے گی ایوارڈ کی رقم
دہلی چائلڈ پروٹیکشن رائٹس کمیشن کے ممبر روپ سدیش ومل نے کہا کہ 'اس اسکیم کے تحت ہم نے نہ صرف انسانی اسمگلنگ کو روکنے کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں بلکہ لوگوں کو اس طرح کے واقعات سے آگاہ بھی کرانا ہے۔ اگر کوئی شخص ایک بچہ کے ریسکیو کی معلومات دیتا ہے تو اسے 1000 روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔ ساتھ ہی 2 سے 5 بچوں کے بارے میں معلومات دینے کے لئے 2000 روپے دیئے جائیں گے، 6 یا 10 بچوں کے بارے میں معلومات دینے کے لئے 5000 روپے دیئے جائیں گے اور 11 سے زائد بچوں کی معلومات دینے کے لئے 10000 روپے دیئے جائیں گے۔'
معلومات دینے والے کی شناخت کو خفیہ رکھا جائے گا
ڈی سی پی سی آر ممبر کا کہنا تھا کہ 'ہماری جانب سے پہلے ہی بہت ساری کمپینیں چلائی جارہی ہیں لیکن لوگ اپنی ذمہ داری کو نہیں سمجھتے جس کی وجہ سے اس طرح کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ لیکن معاشرے میں اس طرح کے واقعات تب ہی کم ہوں گے جب معاشرے کا ہر فرد اس میں حصہ ڈالے گا۔ جس کے لئے لوگ ہماری ویب سائٹ یا ہیلپ لائن نمبر پر جا کر ہمیں آگاہ کر سکتے ہیں۔ جس کے بعد اس شخص کی شناخت بھی خفیہ رکھی جائے گی ، ساتھ ہی اسے 30 دن کے اندر انعام کی رقم بھی دی جائے گی۔