ETV Bharat / state

Amit Shah on New Parliament Building پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں تاریخی 'سینگول' نصب کیا جائے گا، امت شاہ - دہلی نیوز

وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پارلیمنت کی نئی عمارت میں سینگول نصب کیا جائے گا کیوں کہ سینگول کے لیے پارلیمنٹ سے زیادہ موزوں اور مقدس جگہ کوئی نہیں ہوسکتی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 24, 2023, 2:04 PM IST

دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی 28 مئی کو پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس نئی عمارت کو ریکارڈ وقت میں بنانے کے لیے تقریبا 60000 شرم یوگیوں نے تعاؤن کیا ہے۔ اس موقعے پر وزیر اعظم مودی تمام شرم یوگیوں کو اعزاز سے بھی نوازیں گے۔

  • There is a tradition behind this associated with ages. Sengol had played an important role in our history. This Sengol became a symbol of the transfer of power. When PM Modi got information about this, a thorough investigation was done. Then it was decided that it should be put… pic.twitter.com/UyUG6YjeIa

    — ANI (@ANI) May 24, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ اس موقعے پر ایک تاریخی روایت زندہ ہوگی۔ اس کے پیچھے یوگوں سے جڑی ایک روایت ہے۔ اسے تمل میں سینگول کہا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 14 اگست 1947 کو ایک انوکھا واقعہ پیش آیا تھا۔ 75 سال گزرنے کے بعد آج ملک کے بیشتر شہریوں کو اس کا علم نہیں ہے۔ سینگول نے ہماری تاریخ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ سینگول اقتدار کی منتقلی کی علامت بنا تھا۔ تاریخی عصا سینگول کو پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں رکھا جائے گا۔ جب انگریزوں سے اقتدار کی منتقلی ہوئی تھی تب اسے سابق وزیر اعظم جواہر لعل نہرو نے 14 اگست 1947 کو استعمال کیا تھا۔

سینگول سنسکرت کے لفظ 'سنکو' سے ماخوذ ہے جس کا مطلب 'شنکھ' ہے۔ ہندومت میں شنکھ کے خول کو بہت مقدس مانا جاتا ہے۔ یہ چولا سلطنت سے جڑا ہوا ہے۔ قدیم زمانے میں، سینگول کو شہنشاہوں کی طاقت اور اختیار کی علامت سمجھا جاتا تھا۔ اسے راج دنڈ (عصا) بھی کہا جاتا تھا۔ جب 1947 میں بھارت آزاد ہوا تو اس سینگول کو انگریزوں سے اقتدار حاصل کرنے کی علامت سمجھا گیا۔ اب نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں سینگول لگایا جائے گا۔ شاہ نے بتایا کہ اس سینگول کو الہ آباد کے میوزیم میں رکھا گیا تھا جو اب پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں ہوگا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت وزیر اعظم نریندر مودی کی دور اندیشی کی مثال ہے۔ شاہ نے کہا کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کے دعوت نامے تمام سیاسی جماعتوں کو بھیج دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: PM Modi visits New Parliament Building پی ایم مودی نے زیرِتعمیر پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا جائزہ لیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.