ETV Bharat / state

ملک کا سب سے اونچا اے ٹی سی ٹاور - highest tower

بھارتی سول ایوی ایشن کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ملک کے سب سے اونچے ایئر ٹریفك کنٹرول (اے ٹی سی) ٹاور کا افتتاح کیا۔

بھارتی سیول ایوی ایشن کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری
author img

By

Published : Sep 2, 2019, 9:54 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 5:31 AM IST

اس موقع پوری نے کہا کہ مؤثر اور ہموار ہوائی ٹریفک کنٹرول کو یقینی بنانے کے لئے سروس اور سسٹم کو بہتر بنانا ضروری ہے اور ان کے لئے اس طرح کے بنیادی ڈھانچوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے ہوائی اڈوں پر مسافر اور کارگو ٹریفک میں تاریخی اضافہ بھارتی معیشت کی تیز رفتار ترقی کو نمایاں کرتی ہے۔ آنے والے وقت میں شہری ہوا بازی کے علاقے ملک کی اقتصادی ترقی کا انجن ثابت ہوگا۔

اس اے ٹی سی ٹاور کی اونچائی 102 میٹر ہے۔ اسے 350 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ اس 33 منزلہ ٹاور میں 25 ویں اور 26 ویں منزل پر اے ٹی سی کنٹرولر ہوں گے۔ اس ٹاور پر ریڈار اور اے ڈی ایس کاجدید آٹو میشن سسٹم نصب ہے۔ پرانے ٹاور کے پیپر اسٹرپ کی جگہ اس میں الیکٹرانک فلائٹ اسٹرپ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی ہوائی اڈے کا ٹریفک کنٹرول مکمل طور پر نئے ٹاور پر منتقل نہیں کیاجائے گا۔ مشینیں اور سسٹم کی جانچ پڑتال کے لئے متوازی کنٹرول گزشتہ چند مہینوں سے نئے ٹاور پر چل رہے ہیں۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے باوجود مشین کے پیچھے بیٹھا شخص اہم ہوتا ہے جو اسے کنٹرول کرتا ہے۔ پردے کے پیچھے رہ کر بھارت کے آسمان میں پروازوں کو محفوظ بنائے رکھنے والے ایئر ٹریفک کنٹرولرز کے تئیں انہوں نے شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر سیول ایوی ایشن کےسکریٹری پردیپ سنگھ كھرولہ، سول ایوی ایشن کےڈائرکٹر جنرل ارون کمار، انڈین ایئر پورٹ اتھارٹی کے چیئر مین انوج اگروال اور وزارت و اتھارٹی کے کئی سینئر افسران بھی موجود تھے۔

Intro:Body:

News Id

Conclusion:
Last Updated : Sep 29, 2019, 5:31 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.