ETV Bharat / state

ٹڈیوں پر قابو پانے کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال - نریندر سنگھ تومر

مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ ٹڈیوں پو قابو پانے کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا جائے، ملک میں ایسا پہلی بار ہو رہا ہے۔

ٹڈیوں پر قابو پانے کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال

author img

By

Published : Jun 30, 2020, 4:50 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی سے متصل صنعتی شہر گریٹر نوئیڈا میں اِکوٹیک-2 کے مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے ٹڈیوں کے حملے پر موثر کارروائی، اور ان پر قابو پانے کے لیے ایک ہیلی کاپٹر روانہ کیا۔

ٹڈیوں پر قابو پانے کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال

خیال رہے کہ ہیلی کاپٹر راجستھان کے باڑمر کے لیے روانہ ہوا، وہیں وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ ملک میں پہلی بار ہیلی کاپٹر ٹڈیوں پر کارروائی، اور قابنو پانے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ فضائیہ سے چار ہیلی کاپٹر بھی لیے جائیں گے، تاکہ ٹڈیوں پر موثر انداز میں کارروائی کی جاسکے۔

وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ہیلی کاپٹر ٹڈیوں کی وبا پر قابو پانے کے لیے استعمال ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ 11 جولائی تک 45 نئی مشینز دستیاب ہوجائیں گی، جس کی مدد سے ٹڈیوں کے خلاف کارروائی کو موثر انداز میں کامیاب بنایا جاسکے۔

بتایا جارہا ہے کہ ہیلی کاپٹروں میں استعمال ہونے والی مشینزکو برطانیہ سے حاصل کیا گیا ہے، جس کے فوراً بعد ان مشینز کو بھی بیڑے میں شامل کرلیا جائے گا، تاکہ ٹڈیوں کے خلاف موثر کارروائی کی جاسکے۔

باڑمیڑ روانہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کی مدد سے کیڑے مار دوا کا چھڑکاؤ کیا جائے گا، فی الحال ہیلی کاپٹر راجستھان کے باڑمیڑ کے لیے روانہ کردیا گیا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ٹڈیوں کے خلاف جنگ میں مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں کے مابین تعاون ضروری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.