دارالحکومت دہلی کے شاہین باغ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ 50 دنوں سے زیادہ وقت سے جاری احتجاج میں جمعرات کو الگ نظارہ دیکھنے کو ملا۔
چار الگ الگ مذاہب کے لوگوں نے ایک جگہ بیٹھ کر، ایک ساتھ مل کر پوجا پاٹھ کیا۔ ایک ساتھ ہون کیا اور قرآن کی آیتیں پڑھی، گربانی اور بائیبل بھی پڑھی گئی۔
غور طلب ہے کہ دہلی کے شاہین باغ علاقے میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف قریب ڈیڑھ ماہ سے زیادہ دنوں سے احتجاجی مظاہرہ چل رہا ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ شہریت ترمیمی قانون کو واپس لیا جائے۔