مکانات اور شہری ترقی کی مرکزی وزارت کے سکریٹری درگا شنکر مشرا کی صدارت میں جمعرات کو ایک جائزہ میٹنگ کا آن لائن انعقاد کیا گیا، جس میں مذکورہ کاموں کی اطلاع دی گئی۔
ریاست اور سالانہ کام کے منصوبے کے تحت ہریانہ کو 2566 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ میٹنگ میں ہریانہ، پنجاب، مرکز کے زیرانتظام علاقے چنڈی گڑھ اور مرکزی حکومت کے سینیئر افسر شامل ہوئے۔
میٹنگ کے دوران درگا شنکر مشرا نے کہا کہ ریاستوں کو امرت یوجنا کے تحت منظور کئے گئے کاموں کو جلد ہی کرنا چاہیے، ان کے لئے مدت 31 مارچ 2021 تک بڑھا دی گئی ہے اس کے بعد ریاستوں کو یہ کام اپنے خرچوں پر کرانے ہوں گے۔
ریاستی سالانہ کام کے منصوبے کے تحت چنڈی گڑھ کو 57 کروڑ روپے کے 12 پروجیکٹ اور پنجاب کو 2767 کروڑ روپے کے 185 پروجیکٹ منظور کئے گئے ہیں۔
امرت یوجنا پر عمل درآمدگی میں ہریانہ 12ویں، پنجاب 26 ویں اور چنڈی گڑھ دوسرے مقام پر ہے۔