دہلی سے تعلق رکھنے والے دائیں ہاتھ کے بلے باز کا شمار دنیا کے بہترین کرکٹ کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔
کوہلی کو دنیا کے بااثر افراد میں سے ایک مانا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دنیا کے مشہور ایتھلیٹز میں بھی ان کا شمار ہوتا ہے۔
اٹھارہ اگست 2008 کو بھارتی ٹیم میں قدم رکھنے والے کوہلی کو 'رن مشین' کہا جاتا ہے۔
کوہلی کی سالگرہ کے موقع پر آئیے! کوہلی کے آج تک کے ریکارڈ اور کارناموں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔۔۔۔۔
بلے باز کے طور پر کوہلی کے ریکارڈز
- وراٹ کوہلی نے 2013 میں آسٹریلیا کے خلاف صرف 52 گیندوں پر سب سے تیز سنچری بنائی ہے۔ یہ ون ڈے میں کسی بھی بھارتی کرکٹر کی سب سے تیز ترین سنچری ہے۔
- بھارتی بلے بازوں میں ٹیسٹ میں سب سے زیادہ ڈبل سنچریاں بنائی ہیں۔
- ون ڈے کرکٹ میں 1000، 8000، 9000 اور 10،000 رنز مکمل کرنے والے کوہلی سب سے تیز بلے باز ہیں۔
- ون ڈے کرکٹ میں 5000، 6000، 7000 رنز بنانے والے کوہلی سب سے تیز بھارتی بلے باز ہیں۔
- وہ انٹرنیشنل ٹی 20 کرکٹ میں 1000 رنز بنانے والے سب سے تیز بلے باز ہیں۔
- وراٹ کوہلی ایک دہائی میں 20،000 بین الاقوامی رنز بنانے والے پہلے بلے باز ہیں۔
- کوہلی واحد کرکٹر ہیں جنہوں نے ایک برس میں آئی سی سی کا سالانہ انفرادی ایوارڈ حاصل کیا۔
- سنہ 2018 میں انہیں عمدہ کارکردگی کے لیے 'سر گار فیلڈ سوبرز ٹرافی' سے بھی نوازا گیا ہے۔
- وراٹ کو آئی سی سی ٹیسٹ اور ون ڈے پلیئر آف دی ایئر سے نوازا جا چکا ہے۔
- وہ ٹی 20 میں 50 کے اوسط سے رنز بنانے والے واحد بھارتی کھلاڑی ہیں۔ مزید یہ کہ وہ کرکٹ کی تاریخ میں واحد بلے باز ہیں جنہوں نے ہر فارمیٹ میں 50 سے زائد اوسط سے رنز بنائے ہیں۔ (ٹیسٹ: 54.78 اور ون ڈے: 60.31)
- کوہلی واحد بھارتی کھلاڑی ہیں جو ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ ڈبل سنچری بنا کر وریندر سہواگ اور سچن تینڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ کوہلی نے 81 ٹیسٹ میں 7 ڈبل سنچریاں بنائی ہیں۔
- آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں وراٹ کوہلی واحد بھارتی بلے باز ہیں جو 890 پوائنٹز سے آگے ہیں۔ سچن نے 1998 میں 887 کا سابقہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔
بطور کپتان کوہلی کے ریکارڈرز
- وراٹ کوہلی کی قیادت میں انڈر 19 ٹیم نے 2008 میں ورلڈ کپ جیتا تھا۔
- دیودھر ٹرافی کے فائنل میں ٹیم کی قیادت کرنے والے کوہلی دوسرے کم عمر کرکٹر ہیں۔
- کوہلی نے بحیثیت کپتان 'ون کیلنڈر ایئر' میں سب سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔
- سنہ 2017 میں دائیں ہاتھ کے بلے باز نے 14 ونڈے میچز میں 75 رنز کے اوسط سے بلے بازی کرتے ہوئے 1460 رنز بنائے۔
- ان کے پاس ٹیسٹ کپتان کی حیثیت سے سب سے زیادہ ڈبل سنچری (7) بنانے کا ریکارڈ ہے۔
- کوہلی سب سے کامیاب بھارتی ٹیسٹ کپتان ہیں جنہوں نے سب سے زیادہ جیت (31) درج کی ہے۔
- انہوں نے بھارتی ٹیسٹ کپتان (13) کے طور پر سب سے زیادہ بیرون ملک میں جیت حاصل کی۔
- کوہلی نے بطور کپتان (9) ٹیسٹ میں 150 سے زیادہ اسکور کرنے کے معاملے میں ڈان بریڈمین (8) کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
- کوہلی اب ایم ایس دھونی کے مقابلے میں 75.89 فیصد بہتر کامیابی کے ساتھ بھارتی ون ڈے کے سب سے کامیاب کپتان ہیں۔
کوہلی کے ایورڈز کی فہرست
- ارجن ایوارڈ 2013
- پدم شری ایوارڈ 2017
- راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ 2018
- آئی سی سی او ڈی آئی پلیئر آف دی ایئر: 2012، 2017، 2018
- آئی سی سی ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر 2018
- پالی امریگر ایوارڈ 12-2011، 14-2013، 16-2015 ،17-2016 ، 18-2017
- وزڈن لیڈیگ ورلڈ کرکٹر 2016 ،2017 ،2018
- انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر 12-2011 ، 14-2013 ، 19-2018