ETV Bharat / state

نوئیڈا انکاؤنٹر میں گلزار زخمی حالت میں گرفتار - Batla House Gulzar encounter urdu news

گرفتار ہونے والوں میں جامعہ نگر دہلی کے پہلوان چوک بٹلہ ہاؤس کے گلزار قریشی ولد یونس قریشی اور گاؤں اجراڈا پولیس تھانہ مڈالی ضلع میرٹھ اترپردیش کے رضوان قریشی ولد مومن قریشی شامل ہیں۔

نوئیڈا انکاؤنٹر میں گلزار زخمی حالت میں گرفتار

author img

By

Published : Dec 11, 2020, 5:23 PM IST

نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں پولیس کے انکاؤنٹر کا سلسلہ جاری ہے اسی ضمن میں پولیس نے دیر رات سیکٹر 58 تھانہ کے تحت بگڈی پارک رام لیلا گراؤنڈ کے پاس سیکٹر 62 میں پولیس نے گائے سمگلرکے ملزم کو تصادم میں زخمی ہونے کے بعد گرفتار کرلیا ہے۔

نوئیڈا انکاؤنٹر میں گلزار زخمی حالت میں گرفتار

گرفتار ہونے والوں میں جامعہ نگر دہلی کے پہلوان چوک بٹلہ ہاؤس کے گلزار قریشی ولد یونس قریشی اور گاؤں اجراڈا پولیس تھانہ مڈالی ضلع میرٹھ اترپردیش کے رضوان قریشی ولد مومن قریشی شامل ہیں۔

دونوں ملزمان بلند شہر سے 25، 25 ہزار اور علی گڑھ سے 25، 25 ہزارروپے کے انعامی ملزمین ہیں۔

واضح رہے کہ ملزم کے قبضے سے سوئفٹ ڈیزائیر کار اور ایک پستول 315 بور، ایک زندہ کارتوس 315 بور اور ایک پستول 32 بور، دو زندہ کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔

بٹلہ ہاؤس کے جامعہ نگر علاقے میں گلزار کو انکاؤنٹر کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا

پولیس کے مطابق گشت کے دوران ایک کار سیکٹر 62 کی جانب سے آتی ہوئی دکھائی دی جس کے بعد پولیس نے اس کار کو روکنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے گاڑی کی رفتار بڑھا دی اور بھاگنے لگے۔

بھاگنے کے دوران تیز رفتار سوئفٹ کار بے قابو ہو کر ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی جس کے بعد یہ گاڑی سے اتر کر بھاگنے لگے۔

جب پولیس نے گھیرا تنگ کیا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ میں دونوں ملزمان زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف مذکورہ شہروں کے علاوہ غازی آباد، میرٹھ، ہاپوڑ اور بلند شہر میں درجنوں مقدمات درج ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.