ETV Bharat / state

SC on Starvation Deaths: بھوک سے لڑنے کے لیے حکومت کو ماڈل سکیم بنانے کی ہدایت

سپریم کورٹ Supreme Court نے منگل کو مرکز سے بھوک سے ہونے والی اموات کی اطلاع نہ دینے پر سوال اٹھایا۔ عدالت نے کہا کہ یہ سمجھا جائے کہ ملک میں بھوک کی وجہ سے کوئی موت نہیں ہوتی ہے۔ سپریم کورٹ نے حکومت سے کہا کہ وہ بھوک سے ہونے والی اموات کے بارے میں تازہ ترین اعداد و شمار پیش کرے اور ریاستی حکومتوں کو بھوک اور غذائی قلت سے نمٹنے کے لیے کمیونٹی کچن نافذ کرنے کے لیے ایک ماڈل پلان تیار کرے۔

'سپریم کوروٹ، مرکز بھوک سے ہونے والی اموات کا ڈیٹا فراہم کریں'

author img

By

Published : Jan 18, 2022, 8:27 PM IST

سپریم کورٹ Supreme Court On Centre نے منگل کے روز مرکزی حکومت سے کہا کہ بھوک سے نمٹنے کے لیے کمیونٹی کچن کی ایک ماڈل اسکیم تیار کی جانی چاہئے اور ریاستی حکومتوں پر اسے اپنے مقامی ماحول کے مطابق لاگو کرنے کے لئے چھوڑ دینا چاہئے۔

چیف جسٹس این وی رمنا کی سربراہی والی بینچ نے بھوک اور سوئے تغذیہ کے پیش نظر غذائیت سے بھرپور کھانا دستیاب کرانے کے لیے ملک بھر میں سبسڈی والی کینٹین قائم کرنے کا مطالبہ کرنے والی مفاد عامہ کی عرضی پرسماعت دوران حکومت سے ماڈل اسکیم تیار کرنے کو کہا ہے۔

سپریم کورٹ نے کرناٹک حکومت کی جانب سے شروع کی گئی 'اندرا کینٹین' اسکیم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ریاستوں کو مقامی کھانے کی عادات کے مطابق ماڈل اسکیم میں تبدیلی کرنی پڑسکتی ہے۔ ماڈل تیار کرتے وقت اس بات کا خیال کھنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: Ashwini Kumar in the Supreme Court: امیدواروں کے مجرمانہ ریکارڈ معاملے پر سماعت کے لئے سپریم کورٹ متفق

بینچ نے کہا کہ حکومت ایک ماڈل اسکیم تیار کرکے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو اضافی غذائی اجناس فراہم کرنے کے امکانات کا جائزہ لے سکتی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.