ETV Bharat / state

Gautam Gambhir on World Cup کوہلی اور روہت جیسے کھلاڑی ورلڈ کپ میں اہم کردار ادا کریں گے - ورلڈ کپ میں اہم کردار ادا کریں گے

سابق ہندوستانی کرکٹر گوتم گمبھیر نے کہا ہے کہ وراٹ کوہلی اور روہت شرما اکتوبر میں شروع ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں ہندوستان کے لیے کلیدی کردار ادا کریں گے-Gautam Gambhir on World Cup

کوہلی، روہت جیسے کھلاڑی ورلڈ کپ میں اہم کردار ادا کریں گے

author img

By

Published : Jan 4, 2023, 7:47 PM IST

کولکاتا:ون ڈے ورلڈ کپ کے لئے ہندوستانی ٹیم کے انتخاب کے بارے میں بات کرتے ہوئے گوتم گمبھیر نے کہا کہ بی سی سی آئی کو پہلے ایسے کھلاڑیوں کی شناخت کرنے کی ضرورت ہے جو بے خوف رویہ کے ساتھ کھیل سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ کو ہر قسم کے کھلاڑیوں کی ضرورت ہوگی، بشمول وہ کھلاڑی جو پچ پر رہ کر کھیل سکیں۔Gautam Gambhir Reaction On Indian Cricket Team For World Cup

گمبھیر، جو 2011 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے، نے کہا، "کھلاڑیوں کے کردار میں تبدیلی نے بھی کھیل کو متاثر کیا ہے۔ میں ہمیشہ محسوس کرتا ہوں کہ جب ہم اس 'نئے رویے' کے بارے میں بات کرتے ہیں، تو آپ کو ایسے کھلاڑیوں کی شناخت کرنی ہوگی جو ان کرداروں یا اس ٹیمپلیٹ کو بہت آسانی سے ڈھال سکتے ہیں۔ کچھ لوگ صرف اس ٹیمپلیٹ میں فٹ نہیں ہوتے ہیں، لہذا یہ ضروری ہے کہ صحیح کھلاڑیوں کی شناخت کریں اور ٹیم میں صحیح اختلاط حاصل کریں، بجائے اس کے کہ انہیں کسی خاص طریقے سے کھیلنے پر مجبور کیا جائے۔

گمبھیر نے کہا کہ میرے خیال میں ویراٹ کوہلی، روہت شرما اور وہ تمام لوگ جو وکٹ پر رہ سکتے ہیں اور اسپن کو واقعی اچھی طرح سے کھیل سکتے ہیں، آنے والے ورلڈ کپ میں ایک بڑا کردار ادا کریں گے۔ہندوستان کو اس سال ون ڈے ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ون ڈے کرکٹ کھیلنی چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ اس سال ون ڈے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ اگر تین سے زیادہ فارمیٹ کھیلنے والے کھلاڑی وقفہ لینا چاہتے ہیں تو وہ ضرور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے وقفہ لے سکتے ہیں لیکن ون ڈے فارمیٹ سے بالکل بھی نہیں۔ انہیں مل کر کھیلنا ہے۔ میرے خیال میں پچھلے دو ورلڈ کپ میں ہندوستانی کرکٹ نے سب سے بڑی غلطی یہ کی ہے کہ ان لوگوں نے ایک ساتھ کافی کرکٹ نہیں کھیلی۔

مزید پڑھیں:Hardik Pandya on Axar Patel کپتان ہاردک پانڈیا نے جان بوجھ کر اکشر پٹیل کو آخری اوور دیا، یہ تھی اصل وجہ

انہوں نے کہاکہ مجھے بتائیں کہ ہم نے کتنی بار بہترین الیون کو میدان میں اتارا ہے؟ ہم نے ایسا نہیں کیا، صرف ورلڈ کپ کے دوران ہم نے بہترین الیون کا فیصلہ کیا، لیکن بدقسمتی سے یہ کبھی بھی بہترین الیون نہیں بن سکی۔ اس لیے ان کھلاڑیوں کو کافی محدود اوورز کی کرکٹ کھیلنی پڑے گی، خاص طور پر 50 اوور کے ورلڈ کپ کے لیے، چاہے وہ ٹی ٹوئنٹی یا آئی پی ایل سے وقفہ لینا چاہیں۔ وقفہ ٹی 20 فارمیٹ میں ہونا چاہیے نہ کہ 50 اوورز میں۔ اگر فرنچائزی کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے، تو یہی سہی ۔Gautam Gambhir Reaction On Indian Cricket Team For World Cup
یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.