ایک ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا اور اس کے قبضے سے ایک چوری کا لیپ ٹاپ برآمد ہوا ہے، غلیل گینگ نے دہلی، نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں 50 سے زیادہ وارداتیں کیں۔
چوری شدہ لیپ ٹاپ دہلی کے نہرو پلیس پر صرف پانچ ہزار روپے میں فروخت ہوئے۔ پولیس تفتیش کے دوران گینگ کے کچھ اور افراد کے نام سامنے آئے ہیں۔ پولیس ان کی تلاش کررہی ہے۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ چوری شدہ سامان خریدنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ایس پی دیہی رنویجے سنگھ نے بتایا کہ کار کے شیشے کو توڑ کر لیپ ٹاپ چوری کے متعدد واقعات سامنے آئے تھے۔ زیادہ تر واقعات بازاروں ، مالز اور سوسائٹیوں کے باہر پیش آئے۔
اس کی روک تھام کے لیے، پولیس اہلکار سول لباس میں تعینات تھے، جو ملزمان کی حرکت پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ سورج پور کوتوالی کے علاقے میں سیکٹر 144 چوکی انچارج شیلندر تومر کی ٹیم نے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑا۔
وہ گاڑی کا شیشہ توڑنے کی کوشش کر رہا تھا، ملزم کی شناخت امتیاز جیت پور دہلی کے نام سے ہوئی ہے ۔ ملزمان کے قبضے سے مسروقہ لیپ ٹاپ ، نقدی اور پستول برآمد ہوا۔ پولیس تفتیش کے دوران ، ملزم نے بتایا ہے کہ وہ اپنی حفاظت کے لئے تمنچہ اپنے پاس رکھتا تھا