ETV Bharat / state

راج نواس کے چار ملازمین کورونا سے متاثر

دہلی میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کی وجہ سے صورتحال سنگین ہوتی جارہی ہے۔ اب لیفٹیننٹ گورنر کی رہائش گاہ، جو راج نواس کے نام سے مشہور ہے، وہ بھی کورونا وائرس کی زد میں آگیا ہے۔

راجیوس کے چار ملازمین کورونا سے متاثر ہوئے

author img

By

Published : May 29, 2020, 11:13 AM IST

دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر سکریٹریٹ میں کام کرنے والے چار ملازمین کورونا وائرس کی زد میں آگئے ہیں۔ ان چار ملازمین میں سے تین کلرک اور ایک صفائی ملازم ہے۔
راجنواس ذرائع کے مطابق، لیفٹیننٹ گورنر سکریٹریٹ میں کام کرنے والے ایک لوئر ڈویژن کلرک کا انفیکشن ہونے کے شبہے میں ٹیسٹ کیا گیا تو ان کی رپورٹ مثبت آئی۔ اس کے بعد ان کے ساتھ رابطے میں آنے والے دوسرے ملازمین کی بھی جانچ کی گئی۔ جن میں سے تین افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

راجیوس کے چار ملازمین کورونا سے متاثر ہوئے

لیفٹیننٹ گورنر سکریٹریٹ میں اب تک 50 افراد کی کورونا جانچ ہوچکی ہیں۔ ان میں سے چار مثبت پائے گئے ہیں۔ ملازمین کے کورونا مثبت آنے کے بعد احتیاط کے طور پر مزید سخت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ وہیں ملازمین کی جانب سے جہاں جہاں فائلوں کو بھیجنے کا کام وغیرہ کیا گیا تھا، ان تمام افسران اور متعلقہ محکمہ کے افسران کے بارے میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔ راجنواس کو انفیکشن سے بچانے کے لیے سینیٹائز کرنے سے لےکر ہر چیز اور دیگر اہم چیزوں پر اب قریب سے نگرانی کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ سول لائنز کے علاقے میں واقع راج نواس کے ایک حصے میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کا رہائش گاہ ہے جبکہ دوسرے حصے میں لیفٹیننٹ گورنر کا سیکرٹریٹ ہے۔ جہاں کام کیا جاتا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر سیکرٹریٹ میں 250 سے زائد ملازمین کام کرتے ہیں۔ اب احتیاط کے طور پر ان تمام کا کورونا ٹیسٹ کرایا جا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.