مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے بتایا کہ آج وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں تین اہم فیصلے لئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ جوٹ کے تھیلے 100 فیصد اناج کے لیے آئیں گے اور 20 فیصد شکر جوٹ بیگ میں رکھی جائے گی، اس سے جوٹ کی کاشت کے فروغ کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہونگے اور کاشتکاروں کو فائدہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پہلا فیصلہ کیا گیا ہے کہ چینی سے بنے ایتھنول کی نئی قیمت اب 62.65 روپے فی لیٹر ہوگی، ایتھنول بی ہیوی کی قیمت 57.61 روپے ، سی ہیوی کی قیمت 45.69 روپے ہوگی۔
مرکزی وزیر گجندر سنگھ شیکھاوت نے کہا کہ آج ڈیم بحالی اور بہتری کے منصوبے (ڈی آر آئی پی) کے فیز II اور فیز III کو کابینہ میں منظوری دے دی گئی ہے۔10 سالہ منصوبہ (اپریل 2021 سے مارچ 2031 تک) دو مراحل میں ہوگا ، جس کی تخمینی لاگت 10،211 کروڑ روپے ہے۔