ETV Bharat / state

مساجد میں بھی کورونا گائیڈ لائنز پر عمل کریں: سید احمد بخاری - جامع مسجد

شاہی امام سید احمد بخاری نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ نماز کے اوقات میں ماسک اور سوشل دسٹینسنگ کا ضرور خیال رکھیں۔ جامع مسجد میں اس سے متعلق تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

شاہی امام سید احمد بخاری
شاہی امام سید احمد بخاری
author img

By

Published : Apr 13, 2021, 8:32 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی کی جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے دہلی کی عوام سے کورونا وائرس سے متعلق اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں اور مساجد میں بھی کورونا گائیڈ لائنز پر عمل کریں۔

شاہی امام سید احمد بخاری

شاہی امام نے کہا کہ 'اس بار کا کورونا وائرس گزشتہ برس سے زیادہ خطرناک ہے۔ اس لیے ہمیں مزید احتیاط کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس اطلاعات آرہی ہیں کہ اس بار کے کورونا وائرس سے بزرگ کے بجائے نوجوان زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔'

سید احمد بخاری نے تمام مساجد انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ مساجد میں سوشل دسٹینسنگ کے ساتھ نماز ادا کریں تاکہ کسی بھی طرح سے کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی نہ ہو۔

واضح رہے کہ رواں برس بھی جامع مسجد کے دالان میں تراویح کی اجازت نہیں دی گئی ہے جبکہ مسجد میں افطار کرنے سے بھی لوگوں کو منع کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.