ETV Bharat / state

Army Artillery Regiment آرمی کی آرٹلری رجمنٹ میں پانچ خواتین افسران تعینات

آرمی کی آرٹلری رجمنٹ میں پانچ خواتین افسران کو ان تمام یونٹس میں تعینات کیا جائے گا جہاں انہیں راکٹ، میڈیم، فیلڈ اور سرویلنس اور ٹارگٹ ایکوزیشن اور آلات یونٹس میں مناسب تربیت اور موقع دیا جائے گا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 29, 2023, 6:34 PM IST

نئی دہلی: فوج میں خواتین افسروں کی ذمہ داری کا دائرہ مسلسل بڑھایا جا رہا ہے اور پہلی بار فوج کی آرٹلری رجمنٹ میں پانچ خواتین افسروں کو کمیشن دیا گیا ہے۔ آرمی کی ٹریننگ اکیڈمی میں زبردست اور سخت ٹریننگ کے بعد، لیفٹیننٹ مہک سینی کو سرویلنس اینڈ ٹارگٹ ایکوزیشن رجمنٹ، لیفٹیننٹ ساکشی دوبے اور لیفٹیننٹ ادیتی یادو کو فیلڈ رجمنٹ، لیفٹیننٹ پی مودگل کو میڈیم رجمنٹ میں اور لیفٹیننٹ آکانکشا کو راکٹ رجمنٹ میں تعینات کیا گیا ہے۔فوج کے ذرائع کے مطابق ان پانچ خواتین افسران کو اپنے سامنے مرد افسران کی طرح برابر مواقع ملیں گے اور انہیں بھی ایک جیسے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ان خواتین افسران کو آرٹلری رجمنٹ کے تمام یونٹس میں تعینات کیا جائے گا جہاں انہیں راکٹ، میڈیم، فیلڈ اور سرویلنس اور ٹارگٹ ایکوزیشن اور آلات یونٹس میں مناسب تربیت اور موقع دیا جائے گا۔ ان پانچ خواتین افسروں میں سے تین کو شمالی سرحد پر اور دو کو مغربی تھیٹر کے چیلنجنگ مقامات پر تعینات کیا گیا ہے۔خواتین افسران کو آرمی کی آرٹلری رجمنٹ میں کمیشن دیا جانا اس بات کی علامت ہے کہ فوج میں بڑے پیمانے پر ہونے والی تبدیلیوں اور اصلاحات کئے جا رہے ہیں۔ آرمی چیف جنرل منوج پانڈے نے اس سال جنوری میں کہا تھا کہ خواتین افسران کورجمنٹ آف آرٹلری میں کمیشن دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کی وارننگ پر 11خواتین آفیسرز کو فوج میں مستقل کمیشن

Reservation in CISF for Ex-Agniveers سابق اگنویروں کیلئے سی آئی ایس ایف میں بھی 10 فیصد ریزرویشن کا اعلان

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.