ETV Bharat / state

پہلی سہ ماہی میں مالیاتی خسارہ 6.62 لاکھ کروڑ روپے - Government expenditure stood at Rs. 815944 crore

رواں مالی برس کی پہلی سہ ماہی میں مالیاتی خسارہ 6.62 لاکھ کروڑ روپے رہا ہے جو 2020-21 کے بجٹ تخمینہ 7.69لاکھ کروڑ روپے کا 83.2 فیصد ہے۔

پہلی سہ ماہی میں مالیاتی خسارہ 6.62 لاکھ کروڑ روپے

author img

By

Published : Jul 31, 2020, 9:57 PM IST

نئی دہلی: رواں مالی برس کی پہلی سہ ماہی میں مالیاتی خسارہ 6.62 لاکھ کروڑ روپے رہا ہے جو 2020-21 کے بجٹ تخمینہ 7.69لاکھ کروڑ روپے کا 83.2 فیصد ہے۔

وزارت خزانہ کی طرف سے آج جاری مالیاتی اکاونٹ کے مطابق جون 2020 تک حکومت کو 153581کروڑ روپے کا ریونیو ملا ہے جو اس مالی برس میں ریونیو کلکشن کے بجٹ تخمینہ کا 6.84فیصد ہے۔

اس ریونیو کلکشن میں ٹیکس ریونیو 134822کروڑ روپے، غیر ٹیکس ریونیو 15186کروڑ روپے اور غیرقرض سرمایہ جاتی وصولیات 3573 کروڑ روپے شامل ہیں۔

جون تک حکومت نے ریاستوں کو سنٹرل ریونیو میں حصہ داری کے طور پر 134043کروڑ روپے منتقل کئے ہیں جو گزشتہ برس اسی مدت میں منتقل کی گئی رقم سے 14588کروڑ روپے کم ہیں۔

اس دوران حکومت کا خرچ 815944 کروڑ روپے رہا جو موجودہ مالی سال بجٹ تخمینہ کا 26.82 فیصد ہے۔ اس میں سے 727671 کروڑ روپے ریونیو اکاونٹ سے اور 88273 کروڑ روپے کیپٹیل اکاونٹ سے خرچ ہوا۔ اس خرچ میں سے 169493کروڑ روپے سود کی ادائیگی میں اور 78964کروڑ روپے سبسڈی کے طورپر دیئے گئے ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.